۔،۔سرپُل صوبہ کے مرزا ولانگ گاوُں پر شدت پسندوں کا حملہ ،40افراد کابے دردی سے قتل۔،۔

شان پاکستان افغانستان کابل۔ افغان وبپ نیوز کے مطابق شدت پسندوں نے افغانستان کے صوبہ سر پُل AFGHANISTAN-SARPUL کے گاوں مرزا والانگMirza Walang, پر رات کے اندھیرے میں بزدلانہ حملہ کر کے چالیس افراد کو بے دردی سے قتل کر دیا ، SARPULکے گورنر محمد ظاہر وحدت نے بتایا ہے کہ شدت پسندوں نے گاوُں والوں کے سر قلم کر دیئے جبکہ بعض کو گولیوں سے چھلنی کر دیا گیا ، گورنر کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں نے کئی دیہاتیوں کو یرغمال بنا کر ساتھ لے لیا جبکہ ہلاک ہونے ہالوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ گورنر کا کہنا ہے کہ یرغمالیوں کو رہا کرانے کے لئے سیکورٹی فورسز نے آپریشن شروع کر دیا ہے ۔

afg af afg1 afg6

afg8