۔،۔چوہدری اظہر فاروق شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی دست بوسی کرتے ہوئے۔،۔

شان پاکستان اوسلو ناروے ۔ شیخ الاسلام تنظیمی دورے کے لئے مصر سے اوسلو ناروے پہنچے جہاں پر اوسلو ایئر پورٹ پر اورسیز پاکستانیوں اور کارکنان نے آپ کا پرتباک استقبال کیا، ادارہ منہاج القرآن انٹرنیشنل نے اوسلو ناروے میں *یورپین الہدایہ کیمپ 2017 * کا اہتمام کیا ہے جس میں دہشت گردی کے خلاف نوجوانوں کی تربیت کی جائے گی ، اس تین روزہ کیمپ میں یورپ بھر سے طلباء و طالبات نے حصّہ لیا ، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 2اگست 2017کو منہاج القرآن انٹرنینل اوسلو ناروے کے تنظیمی فورمز کے عہدہداران سے ملاقات کی، انہوں نے کیمپ میں خصوصی لیکچر بھی دیئے ، مجلس شورہ منہاج القرآن انٹرنیشل فرینکفرٹ کے صدر جناب چوہدری اظہر فاروق صاحب نے ناروے پہنچتے ہی قبلہ و قائد محترم حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری مدظلہ عالی کی دست بوسی کی ، حضور نے ان کو خوش آمدید کہا اور دست بوسی کے لئے ہاتھ آگے بڑھا دیئے۔

tq Tahir uz az