۔،۔نسل پرست گوروں اور امریکا میں سیاہ فاموں کے درمیان خطرناک تصادم۔،۔

شان پاکستان امریکا ورجینیا۔ نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ورجینیا میں سیاہ فام اور نسل پرست گوروں کے درمیان تصادم رپورٹ کے مطابق ریاست بھر میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ریاست ورجینیا Verginia کے علاقے شار لوٹس وِلے Charlotte Elaine Wiley میں نسل پرستوں(گوروں) کی بالادستی کے حامی اور دائیں بازو کی جماعتوں نے ریلی نکالنے کا اعلان کیا تھا ، ریلی میں ہزاروں افراد متوقع تھے تاہم اس موقع پر سیاہ فاموں کے حقوق کے لئے بھی مظاہرہ کرنے والے میدان میں کود پڑے انہوں نے نسل پرست گوروں کی ریلی کی مخالفت کی جس پر دونوں گروپوں میں تصادم ہوا ، پولیس نے موقع پر مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی ،مرچوں کے اسپرے بھی استعمال کی گئی اور رپورٹ کے مطابق متعدد افراد کو حراست میں بھی لے لیا گیا ، اس کے باوجود ریاست میں ایمر جنسی نافذ کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔

we