۔،۔امریکی ریاست کیلی فورنیا میں حجاب نوچنے پر مسلمان خاتون کو 85ہزار ڈالر ہرجانہ ادا۔،۔

شان پاکستان امریکا کیلی فورنیالانگ بیچ۔ 2015میں ایک مسلمان خاتون اپنے خاوند کے ہمراہ گاڑی میں سفر کر رہی تھی کہ ایک پولیس آفیسر نے ان کی گاڑی روک لی اور میاں بیوی کو بغیر کوئی وجہ بتائے حوالات میں بند کر دیا ،نوجوان مسلم خاتون جس کا نام کرسٹی پاوُل بتایا گیا کی تلاشی لی گئی ، تلاشی کے دوران پولیس آفیسرز نے مسلمان خاتون کو حجاب اتارنے کے لئے کہا اس کے انکار پر پولیس آفیسرز نے حاتون کا حجاب نوچ کر اتار دیا اور اس کے ساتھ بد سلوکی بھی کی۔ کرسٹی پاوُل نے 2016 میں سٹی کونسل کے خلاف مقدمہ درج کراتے ہوئے پولیس پر اپنے حقوق کی خلاف ورزی کرنے کا الزام لگایا اس کا کہنا تھا کہ پولیس کے رویئے سے اس کی تذلیل اور ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔ Long Beach (Kalifornien) پانونی چارہ جوئی ختم کرنے کے لئے شہری انتظامیہ اور کرٹی کی نمائندگی کرنے والی تنظیم امریکن اسلامک ریلیشن کونسل Council on American-Islamic Relations کے درمیان تصفیہ طے پایا گیا جس کے تحت مسلمان خاتون کرسٹی پاوُل Christi Paulکو ہرجانہ کے طور پر پچاسی ہزار ڈالر 85,000ہزار ڈالر ادا کر دیا ۔

wer