۔،۔پاکستان کو یوم آزادی مبارک ہو، نذر حسین۔،۔

نذر حسین شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ پاکستانی قوم اپنا سترواں یوم آزادی منانے کی تیاریوں میں مصروف اور نہایت پرجوش نظر آ رہی ہے،کراچی سے خیبر تک ایک ہی آواز کی گونج سانئی دی جا رہی ہے اور وہ ہے *جیوے جیوے پاکستان*پاکستانی عوام لاکھوں مصیبتوں ،دکھوں، اور سیاسی مناظر کے ہوتے ہوئے بھی ور سال کی طرح اس سال بھی نئے نئے طریقوں سے جشن آزادی کو منفرد انداز میں منانے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں، ملک بھر میں اہم سرکاری و نیم سرکاری عمارتوں پر سبز ہلالی قومی پرچم لہرا دیئے گئے ہیں جبکہ عمارتوں کو خوبصورتی سے سجایا بھی گیا ہے ، اس کے ساتھ ساتھ اپنے گھروں، گلیوں کوچوں کو بھی برقی قمقموں سے سجایا جا رہا ہے۔

pk