-،-آج 2بجے فیصل چوک سے پریس کلب تک خوددارپاکستان ریلی ہوگی -،-
مختلف سیاسی ومذہبی قائدین اورسول سوسائٹی کے رہنما قیادت کریں گے
لاہور ہم ہیں پاکستان فورم ،سائرن پاکستان اورہیومن رائٹس موومنٹ” کے تحت امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان کیخلاف حالیہ ہرزہ سرائی،پاکستان کے ہزاروں شہیدوں کی تضحیک اوران کی متنازعہ افغان پالیسی کیخلاف اظہار بیزاری جبکہ پاکستان کے دفاعی اداروں اورشہیدوں کے ورثاء سے اظہار یکجہتی کیلئے آج ( 30اگست 2017ء)بروزبدھ دوپہر 2بجے فیصل چوک مال روڈ سے لاہورپریس کلب تک پرامن احتجاجی ”خوددارپاکستان ریلی” منعقد ہوگی ،اس ریلی میں پارٹیوں کے پرچم نہیں ہوں گے بلکہ صرف قومی پرچم لہرایاجائے گا۔سیاسی اورمتازعہ نعرے لگانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ پاکستان کی مختلف سیاسی ومذہبی پارٹیوں،فنکاروں،مسیحی برادری ،سول سوسائٹی،طلبہ وطالبات ،وکلاء ،ٹریڈرز،سٹوڈنٹس تنظیموں کے مرکزی وصوبائی قائدین خوددارپاکستان ریلی کی قیادت کریں گے ،لاہورپریس کلب کے باہر اجتماع ہوگا جہاں مقررین مختصر خطاب کریں گے۔بعدازاں اجتماع کے اختتام پر امریکہ کے قونصلیٹ میں احتجاجی یاداشت پیش کی جائے گی ۔