۔،۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی عائشہ گلالئی کے خلاف کاروائی۔،۔

شان پاکستان اسلام آباد۔ مقامی میڈیا کے مطابق عمران خان نے منحرف رکن عائشہ گلا لئی کے خلاف کاروائی کے لئے اسپیکر قومی اسمبلی کو باقاعدہ طور پر خط ارسال کر دیا ، خط میں عمران خان نے موقف اختیار کیا ہے کہ عائشہ گلا لئی نے قومی اسمبلی میں قائد ایوان کے لئے پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امید وار شیخ رشید کو ووٹ نہیں دیا، اسی سلسلے میں انہیں شو کاز نوٹس بھی دیا گیا لیکن انہوں نے اس کا کوئی جواب نہیں دیا، عائشہ گلا لئی نے پارٹی ہدایات پر عمل نہیں کیا اس لئے آرٹیکل 63 کی خلاف ورزی کی ہے۔

ae imr