۔،۔ہاروے Harveyطوفان نے امریکی ریاست ٹیکساس میں تباہی مچا دی۔،۔

شان پاکستان امریکا ٹیکساس۔ امریکا کی ریاست ٹیکساس texasمیں طوفان (ہاروے۔Harvey)نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا رکھی ہے، ریسیکو کا عملہ تاحال تمام علاقوں تک نہیں پہنچ سکا جس کی وجہ سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بے شمار اموات ہو سکتی ہیں فلحال رپورٹ کے مطابق 10 ہلاکتوں کی اطلاع موصول ہوئی ہے، طوفان کے باعث اب تک رپورٹ کے مطابق 30 ہزارسے زائد افراد اپنا سب کچھ کھو چکے ہیں یعنی بے گھر ہو چکے ہیں، ریسیکو رپورٹ کے مطابق بے گھر ہونے والے افراد میں سینکڑوں پاکستانی خاندان بھی شامل ہیں ، درچنوں افراد لاپتہ ہیں ، مقامی میڈیا کے مطابق طوفان ہاروی کے بعد ٹیکساس کے مختلف علاقے آفت زدہ قرار دیئے جا چکے ہیں ، کئی گھنٹوں سے بارش کا سلسلہ جاری ہے پورے پورے شہر پانی میں ڈوب چکے ہیں اور مسلسل بارشوں کے باعث اس میں مزید اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔

11 12 13 14 15 16 17