۔،۔کاروان حج۔،۔ جاوید بھٹی

شان پاکستان جرمنی سٹٹگارٹ۔ جامع مسجد المدینہ میں حج کا قافلہ جامع مسجد المدینہ سٹٹگارٹ کے خطیب علامہ حافظ شوکت علی مدنی کی سرپرستی میں تیار ہوا، حج کے سلسلہ میں ایک اجتماع ہوا ساتھ مولانا صاحب کی والدہ ماجدہ کے لئے ایصال ثواب کی دعائیں کی، نقابت کے فرائض مولانا محمد روف مدنی نے ادا کئے،محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا ننھے منے بچوں نے نعتیں پڑھی۔جرمن زبان میں مولانا سید رضاء شاہ صاحب نے نوجوانوں کے لئے عمرہ اور حج پر تفصیل سے ایمان افروز خطاب فرمایا مہمان خصوصی جناب مولانا شیخ محمد بلال مدنی صاحب نے حج اور ماں کی قدر کے بارے میں قرآن و حدیث کے مطابق روشنی ڈالی، جامع مسجد سٹٹگارٹ کے خطیب علامہ حافظ علی مدنی صاحب جو کہ جرمن کے حج کے کاروان کے سرپرست ہیں نے حج اور ماں کی قدر پر خطاب فرمایا ساتھ حاجیوں کے لئے حج کے متعلق معلومات سے آگاہ کیا پاکستان ویلفیئر سوسائٹی کے صدر جناب شیخ منیر احمد اور جنرل سیکریٹری منظور بٹ اور باڈی کے ارکان کے علاوہ تمام لوگوں نے والدہ ماجدہ کے دعائیں کی اللہ تعالی ان کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دیں۔ اللہ تعالی ان کے خاندان والوں کو صبر جمیل عطاء فرمائے ۔آمین ثم آمین ، پاکستان ویلفیئر سوسائٹی سٹٹگارٹ کی انتظامیہ کی طرف سے اسی محفل کا اہتمام کیا گیا ۔یہ حج کاروان زیر نگرانی تاج محل ٹریول ایجنسی کے ذریعے روانہ ہوا۔آخر میں مصفی لنگر تپسیم کیا گیا۔ شیخ منیر احمد اور جنرل سیکٹری منظور بٹ نے تمام لوگوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور حاجیوں لوگوں کو ایڈوانس حج مبارک کہا۔

DSC06673 DSC06688 DSC06697 DSC06702 DSC06704 DSC06705 DSC06710 DSC06716 DSC06717 DSC06674 DSC06675 DSC06678 DSC06680 DSC06681 DSC06682 DSC06683 DSC06684 DSC06686 DSC06687 DSC06690 DSC06692 DSC06694 DSC06695 DSC06696 DSC06700