۔،۔اگر حضور ﷺ کی نگاہ عنایت نہ ہوتی تو پاکستان کبھی معرض وجود میں نہ آتا،نذر حسین۔،۔

-،-پاکستان ایسویسی ایشن فرینکفرٹ کی یوم پا کستان اور عید ملن کے حوالےسے رنگارنگ تقریب،نذر حسین۔،۔

N.Hussain

نذر حسین

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ نذر حسین۔ اس میں کوئی شبہ نہیں ہے کہ پاکستان حضور کی عطاء ہے،تاریخ یہی کہتی ہے کہ جس وقت نو آبادیاتی نظام سُکڑ رہا تھا ، انگریز نے جانے کا فیصلہ کر لیا ،تو اس وقت ہندو کثرت میں تھے ، انہوں نے حکومت مسلمانوں سے چھینی ہوئی تھی اس لئے وہ 100سال تک مسلمانوں کا احتسال کرتے رہے جس کی وجہ سے مسلمان کافی کمزور ہو چکے تھے ، اس وقت کے بڑے بڑے نام تھےوہ سارے کانگریس کے جھنڈے تلے کھڑے تھے ،ان کے حالات کے اندر پاکستان کا معرض وجود میں آنا یہ عطاء رسولﷺ کے علاوہ نا ممکن تھا ،اس کے اشاروں میں سے کہا جاتا ہے کہ قائد اعظمؒ جب زندگی کی آخری سانسیں لے رہے تھے تو اپنے معالج سے انہوں نے کہا (کہا جاتا ہے جب کوئی شخص اپنی زندگی کی آخری سانسیں لے رہا ہوتا ہے تو اس کے منہ سے نکلنے والے الفاظ اس کی زندگی کا نچوڑ ہوتے ہیں)کہ اگر حضور اکرمﷺ کی نگاہے عنایت نہ ہوتی تو پاکستان کبھی معرض وجود میں نہ آتا۔ نواب آف قلات پاکستان کے حق میں نہیں تھا لیکن جب ووٹ کا مسئلہ آتا ہے تو پاکستان کے حق میں ووٹ ڈالتا ہے۔جب پوچھا گیا تو کہا کہ کہ مجھے خواب میں حضور ؐ کی زیارت نصیب ہوئی اور آپ نے فرمایا پاکستان کو ووٹ دینا ،اسی لئے پاکستان کو اتنے مشکل ترین حالات کے باوجود ،پاکستان اپنے پاوں پر کھڑا دیکھ رہے ہیں ورنہ جتنے سخت حالات پاکستان پر آ چکے ہیں شاید ہی کوئی ملک برداشت کر پاتا اپنے ارد گرد نگاہ دوڑا کر دیکھیں اس کی مثالیں آپ کو نظر آئیں گیں کہ چند ملک نہ کے سالوں بلکہ مہینوں میں تباہ و برباد کر دیئے گئے ،پاکستان پچھلے ستر سالوں سے دشمنوں کے نرغے میں قائم و دائم ہے اور دن بدن ترقی کی طرف گامزن ہے انشا اللہ پاکستان دنیا کا مستقبل بنے گا۔(خدا اور رسول کی عطاء ایک ہی ہے ،اللہ کے رسول نے خود ارشاد فرمایا میں بانٹتا ہوں اور اللہ مجھے عطاء فرماتے ہیں)قائد اعظم مذہب کے دلدادہ اور جان نثارتھے اور نبی کریم ﷺ سے سچی محبت اور عقیدت رکھتے تھے،علامہ محمد اقبال مرد مومن کی خصوصیات ہیں ،اگر ان کا کاغذی صورت میں دیکھنا ہے تو ان کا کلام دیکھنا اور پڑھنا چاہیئے،اور اگر ان کو عملی صورت میں دیکھنا ہے تو قائد اعظم محمد علی جناہ کو دیکھنا چائیئے یعنی مرد مومن کا وہ کامل نمونہ ہیں،ایک دفعہ کسی نے قائد اعظم سے مسلک کے بارے میں پوچھا تو آپ نے فرمایا میرا مسلک وہ ہے جو نبی کریمﷺ کے صحابہ کرام اور خدام کا مسلک ہے ،آج بھی انہی کے چاہنے والوں ،پاکستان ایسوسی ایشن فرینکفرٹ کی انتظامیہ نے اسی سلسلہ کی کڑی کو ملاتے ہوئے جشن آزادی پاکستان منانے کا اہتمام کر کے دیار غیر میں بسنے والے پاکستانیوں کو ایک بار پھر اکٹھا کر کے ان کی یادیں اور خوشیاں بانٹنے کی کوشش کی ہے ،ہال کھچا کھچ بھرا ہوا تھا ہال میں جشن آزادی کے پھولوں پر چھوٹی چھوٹی سی تتلیاں رنگ برنگے قمقموں کی طرح جگمگاتی نظر آ رہی تھیں ،وہ پاکستان کا مستقبل بڑوں کے ساتھ مل کر پاکستان کا قومی نغمہ۔ پاک سر زمین شاد باد،جیوے جیوے پاکستان، سوہنی دھرتی اللہ رکھے گنگنا رہی تھیں ،ہال میں خوشی کا سماں بندھا ہوا تھا ،ہر کسی کے لبوں پر پاکستان کی ترقی و کامرانی کی دعائیں تھیں، نظامت چوہدری نے سنبھالی ،محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیاجس کی سعادت جناب سید محسن رضا شاہ کو حاصل ہوئی،جس کے بعد خصوصی مہمان قونصل جنرل آف پاکستان محترم ندیم احمد کو سٹیج کی زینت بنایا گیا،کمرشل قونصلر جناب خواجہ خرم نعیم،پاکستان ایسوسی ایشن فرینکفرٹ کے صدر سید وجیع الحسن جعفری اور ایسوسی ایشن کے راہ رواں جناب چوہدری صادق کو سٹیج پر بعزت و احترام بٹھایا گیا،اس کے فوراََ بعد پاکستان کا ترانہ پڑھا گیا جس میں قونصل جنرل کی آواز نمایاں سنی جا سکتی تھی، ترانہ کے بعد بچوں نے تلاوت،ملی نغمے،سنائے۔ دو بچوں نے ( )نے پاکستان کی تاریخ پر اردو اور جرمن زیان میں ، جس میں انہوں نے کہا کہاسلامی جمہوریہ پاکستان جنوبی ایشیاء کے شما ل مغرب وسطی ایشیااور مغربی ایشیا کے لئے دفاعی طور پر اہم حصّہ میں واقع ایک خود مختار اسلامی مملکت ہے،بائیس کروڑ کی آبادی کے ساتھ یہ دنیا کا چھٹا بڑی آبادی والا ملک ہے۔ اور رقبہ کی صورت میں 796095 مربع کلو میٹر پر پھیلا ہوا ملک پاکستان دنیا کا چھتیسواں بڑے رقبہ والا ملک ہے۔پاکستان کے مشرق میں، بھارت، شمال مشرق میں چین اور مغرب میں افعانستان اور ایران واقع ہیں پاکستان کی سمندری سرحد ی حدود عمان کے سمندری حدود کو چھوتی ہیں۔ پاکستان دنیا کا اہم طاقتور ملک ہے پاکستان کی افواج کو وقار حاصل ہے ، پاکستانی افواج کا شمار دنیا کی ساتویں بڑی فوج میں ہوتا ہے۔یعنی کہ جرمنی میں پیدا ہونے والے ان بچوں نے پاکستان کے پہلو پہلو کو صرف اور صرف مثبت نظر سے دیکھا ہے جس پر ہال تالیوں کی گونج سے بول اُٹھا ،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے نظاروں،لوگوں اور تہذیبوں کے حوالہ سے ایک وسیع ملک ہے، پاکستان کا چپہ چپہ معدنیات سے بھرا پڑا ہے۔چوہدری اعجاز نے بچوں کا شکریہ ادا کیا ،بچوں نے نعرہ مستانہ بلند ہی کیا تھا کہ وہ شوخ زبان،برق طبعی رکھنے والے چوہدری اعجاز نے جہاں حکومت پاکستان کی نا اہلی اور کنبہ پروری پر نشتر لگائے وہیں پر امریکی صدر ڈونلٹ ٹرمپ کو پاکستان ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم سے للکار کر کہا کہ تم آج تک ایک جنگ نہیں جیتے اور اس بار بھی اپنی ہار کو پاکستان پر مسلط کرنا چاہتے ہو ہم یہ نہیں ہونے دینگے ، محترم ندیم احمد نے پاکستانی کمیونٹی کے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مملکت پاکستان ترقی کی طرف گامزن ہے اور وہ دن دور نہیں جب پاکستان کو دنیا سجدہ کرے گی،انہوں نے اس موقع پر صدر پاکستان ممنون حسین کا پیغام پڑھ کر سنایا۔ محترم سید وجیع الحسن جعفری نے جشن آزادی پاکستان کی سترویں سالگرہ پر کمیونٹی کو اپنا پیغام پہنچایا ۔محفل کے اختتام پر بچوں میں تحائف تقسیم کئے گئے اور حاضرین کی پاکستانی کھانوں سے تواضع کی گئی۔
پاکستان ایسویسی  ایشن فرینکفرٹ کی یوم پا کستان اور عید ملن کز حوالےسے رنگارنگ تقریب
pk
IMG_3311 - Kopie IMG_3314 - Kopie IMG_3315 - Kopie IMG_3316 - Kopie IMG_3319 - Kopie IMG_3320 - Kopie IMG_3321 - Kopie IMG_3322 - Kopie IMG_3323 - Kopie IMG_3324 - Kopie IMG_3326 - Kopie IMG_3329 - Kopie IMG_3332 - Kopie IMG_3333 - Kopie IMG_3334 - Kopie IMG_3335 - Kopie IMG_3336 - Kopie IMG_3337 - Kopie IMG_3338 - Kopie IMG_3339 - Kopie IMG_3340 - Kopie IMG_3341 - Kopie IMG_3342 - Kopie IMG_3343 - Kopie IMG_3344 - Kopie IMG_3345 - Kopie IMG_3347 - Kopie IMG_3348 - Kopie IMG_3349 - Kopie IMG_3350 - Kopie IMG_3351 IMG_3352 IMG_3353 IMG_3354 IMG_3355 IMG_3357 IMG_3361 IMG_3364 IMG_3365 IMG_3366 IMG_3367 IMG_3368 IMG_3369 IMG_3370 IMG_3371 IMG_3377 IMG_3380 IMG_3386 IMG_3387 IMG_3388 IMG_3393 IMG_3394 IMG_3395 IMG_3397 IMG_3398 IMG_3399 IMG_3400 IMG_3401 IMG_3402 IMG_3403 IMG_3404 IMG_3405 IMG_3407 IMG_3415 IMG_3418 IMG_3422 IMG_3429 IMG_3432 IMG_3437 IMG_3439 IMG_3442 IMG_3445 IMG_3449 IMG_3452 IMG_3458 IMG_3460 IMG_3465 IMG_3466 IMG_3468 IMG_3469 IMG_3471 IMG_3477 IMG_3478 IMG_3480 IMG_3481
 IMG_3346 IMG_3373 IMG_3375 IMG_3376 IMG_3379 IMG_3381 IMG_3382 IMG_3384 IMG_3390 IMG_3391 IMG_3433 IMG_3436 IMG_3443 IMG_3444 IMG_3456 IMG_3458 IMG_3461 IMG_3464