۔،۔بتیس سالہ پاکستانی شہری کی ستائیس سالہ سابقہ بیوی کو چاقوں کی وار سے  ہلاک کرنے کی کوشش-،-
شان پاکستان جرمنی گیزن۔ جرمن پولیس کی رپورٹ کے مطابق 27اگست 2017کو( تنویر اختر نامی،راشد محمود) پاکستانی نوجوان نے دن دہاڑے 13:00 Uhrبجے اپنی27 سالہ سابقہ سابقہ بیوی کو جرمنی گیزن Giessner Max Reger strasse میں رہائش پذیر تھی قتل کرنے کی کوشش کی ، پولیس ترجمان کے مطابق قاتل پناہ گزینوں کی رہائش میں رہتا تھا گذشتہ اتوار کو سابقہ بیوی کی رہائش گاہ پر پہنچا اور بیوی پر چھری سے پے در پے وار کر کے قتل کرنے کی کوشش کی ،تسلی ہونے پر موقعہ واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ،پولیس رپورٹ کے مطابق ستائیس سالہ عورت کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور اب وہ خطرے سے باہر ہے۔ترجمان کے مطابق قاتل کے دو نام بتائے گئے جس پر اس نے سیاسی پناہ حاصل کی ہوئی تھی ، قاتل کو تنویر اختر اور راشد محمود کے نام سے جانا جاتا تھا ۔سرکاری وکیل نے اس کے خلاف رپورٹ درج کروا کر وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں اور پولیس قاتل کو گرفتار کرنے میں ابھی تک ناکام ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ راشد محمود۔دوسرا نام تنویر اختر کا قد 176 Zentimeterمیٹر ہے پریس رپورٹر Jorg Reinemerنے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ قاتل کو گرفتار کرنے میں ان کی مدد کرے اگر مقتول کو کہیں دیکھا جائے تو پولیس کو 0641 – 7006 2555اس نمبر پر اطلاع کریں۔

pk

Tanweer Akhtar-Rashid Mahmood