-،-برما حکومت نے بربریت کی انتہا کردی۔محمدناصراقبال خان-،-
ظلم روکناہوگا۔سعیدکھوکھر،رضاایڈووکیٹ، تنویرخان،سرفرازنیازی
ہیومن رائٹس موومنٹ انٹرنیشنل کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان،چیف آرگنائزر میاں محمدسعید کھوکھرایڈووکیٹ، سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ ،سینئر نائب صدورتنویرخان، میاں محمداشرف عاصمی ایڈووکیٹ، ندیم اشرف ،چودھری ثاقب ظہیر ،سلمان پرویز،روحی کھوکھر ایڈووکیٹ ،مرکزی نائب صدور ناصرچوہان ایڈووکیٹ، ممتازاعوان ،محمدشاہدمحمود ،صدر پنجاب محمدیونس ملک،نائب صدرشبیرحسین ،صدرنیویارک محمد جمیل گوندل، صدر مدینہ منورہ سرفرازخان نیازی،صدرکراچی یونس میمن ،صدر چنیوٹ راناشہزادٹیپو ،صدرفیصل آبادندیم مصطفی اور صدر قصور میاں اویس علی نے کہا ہے کہ برما حکومت نے بربریت کی انتہا کردی،ظلم روکنا ہوگا۔کوئی انسان اس قدر درندگی کے ساتھ دوسرے انسان کی زندگی نہیں چھین سکتا ،برماکے حکمران شیطان ہیں اورکوئی شیطان قابل رحم نہیں ہوسکتا۔اگراقوام متحدہ مجرمانہ طورپرخاموش ہے تواوآئی سی نے بھی برمامسلمانوں کے زخم پر مرہم لگانے کیلئے کچھ نہیں کیا۔امن اورانسانیت کی بقاء کیلئے برماحکومت کیخلاف جنگ کا نقارہ بجاناہوگا۔یذیر اورفرعون موت کی آغوش میں چلے گئے مگران کی باقیات انسانیت کوملیامیٹ کرنے کے درپے ہیں۔کیا برما کے حکمران اقوام متحدہ کوجوابدہ نہیں،اقوام متحدہ مسلمانوں کے انفرادی واجتماعی حقوق کی حفاظت کیوں نہیں کرتا ۔ وہ ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔محمدناصراقبال خان اورمیاں محمدسعید کھوکھر نے مزید کہا کہ تخت برما پر براجمان درندوں کو عالمی ضمیر کی کوئی پرواہ نہیں۔یقیناًدنیا جان گئی دہشت گرد اورمظلوم کون ہیں،برما کے معصوم مسلمانوں کووہاں سے ہجرت پرمجبورکردیاگیا،بدقسمتی سے برما کے پڑوسی ملک بھی ان بدنصیب مسلمانوں کوقبول کرنے کیلئے آمادہ نہیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ برمامیں دندناتے شیطان حکمرانوں اوران کے حواریوں نے برماکے معصوم مسلمانوں کومسلسل تختہ مشق بنایاہوا ہے جبکہ عالمی ضمیر کو اس بربریت کی مذمت کرنابھی گوارہ نہیں۔مسلمانوں پرتشدداورانہیں جان سے مارنے کے دلخراش واقعات منظرعام پرآنے کے باوجود مقدرقوتوں نے آواز یاانگلی نہیں اٹھائی ۔انہوں نے کہا کہ برما،بھارت اوراسرائیل سے ملک انسانیت پر بوجھ ہیں۔برما کے حکمرانوں نے بربریت میں ملعون یذید اورفرعون کوبھی پیچھے چھوڑدیا ۔انہوں نے کہا کہ برما کے بدمست حکمران اورسرکاری اہلکار مسلمانوں کی بوٹیاں نوچ رہے ہیں ،وہاں مسلمانوں کوبیدخل کرکے ان کاتعاقب اوران بیچاروں پربہیمانہ تشدد کیاجاتا ہے۔برما میں مسلمانوں پرہونیوالے بدترین تشدد کی تاریخ میں دوسری کوئی مثال نہیں ملتی ۔انہوں نے کہا کہ برما کے قاتل حکمرانوں سے مقتول مسلمانوں کاانتقام لیا جائے ۔برما حکومت نے جنگی جرائم کاارتکاب کیا ،اقوام متحدہ کے ضابطہ اخلاق کی روشنی میں ان درندوں کوسخت سے سخت سزادی جائے ۔