۔،۔ برمااوربھارت مسلمانوں کیلئے مقتل گاہ ہیں ۔رانابشارت ۔،۔
وہاں ریاستی سطح پرشیرخواربچوں سمیت مسلما نوں کو زندہ درگور کیاجارہا ہے

ہیومن رائٹس موومنٹ انٹرنیشنل برطانیہ کے صدرانا بشارت علی خاں نے کہا ہے کہ بدنا م زمانہ ریاست برمااوربھارت دونوں ملک مسلمانوں کیلئے مقتل گاہ بنے ہوئے ہیں،وہاں ریاستی سطح پرشیرخواربچوں سمیت ہرعمر کے مسلما نوں کو زندہ درگور کیاجارہا ہے۔مقتدر قوتوں کی مجرمانہ غفلت سے ملی بھگت کاتاثر ابھرتا ہے۔اقوام متحدہ کی طرف سے بھی کسی قسم کی کوئی مداخلت نہیں کی گئی ۔ ہزاروں مسلمانوں کی بیدخلی اور ان کی شہادت نے برماسمیت یواین کوبھی بے نقاب کردیا ، برمامیں مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلنے والے عالمی امن کیلئے خطرہ ہیں۔ برما کاجاہل حکمران طبقہ مسلمانوں کے قتل عام سے اسلام کوختم نہیں کرسکتا۔مسلمانوں کے قتل عام کی منظم واردات برما تک محدود نہیں بلکہ بھارت میں بھی پچھلی سات دہائیوں میں کئی ملین مسلمانوں کوناحق مارنے کے باوجود ہندوؤں کے انتقام کی آگ سرد نہیں ہوئی۔گائے کاپیشاب ،شراب اورمعصوم مسلمانوں کاخون پینا بھارتی ہندوؤں کے نزدیک ان کامذہب ہے۔دنیا کے ہرملک میں مٹھی بھرانتہاپسند ضرور ہوں گے مگربرمااوربھارت کومجموعی طورپرانتہاپسندملکوں کی حیثیت سے جاناجاتا ہے ،جہاں مسلمانوں سمیت کسی اقلیت کے بنیادی حقوق محفوظ نہیں ۔ وہ ایک پرامن احتجاجی اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔رانا بشارت علی خاں نے مزید کہا کہ وحشت اوردہشت کادوسرا نام برمااور بھارت ہے ،برما اوربھارت کے انتہاپسندوں کے تعصب اورتشدد نے ان ملکوں کوجہنم سے بدتر بنادیا ۔عالمی ضمیر سویاہوا ہے،اسے جھنجوڑنااور جگاناہوگا ورنہ برما اوربھارت کے بیگناہ مسلمان مسلسل ایڑیاں رگڑتے ر ہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی درندے سال میں ایک باررنگوں جبکہ جموں وکشمیر میں روزانہ کی بنیادپر مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلتے ہیں۔ بھارت جموں وکشمیر میں آزادی کیلئے پرامن جدوجہد کرنیوالے اسیران کوفوری رہا کرے ۔انہوں نے کہا کہ برہان وانی کی شہادت نے بھارت کے بٹوارے پرمہرتصدیق ثبت کردی ہے۔برہان وانی کی شہادت کے بعد تحریک آزادی کشمیرماندپڑے کی بجائے مزید شدت اختیار کرگئی ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ اوربھارت تحریک آزادی کشمیر کے کسی سرخیل کودہشت گردقرار دے کرعالمی ضمیر کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتا۔بھارتی درندوں کی گولیاں کشمیریوں کاسینہ چھلنی کرتی ہیں توستم زدہ کشمیری جوا ب بھی اُن پرگل پاشی نہیں کرسکتے ۔بھارتی بربریت کیخلاف کشمیریوں کی جرأتمندانہ مزاحمت اور آبرومندانہ استقامت ان کی کامیابی کامظہر ہے۔