۔،۔پاکستان جرمن کلب،شان پاکستان جرمنی برما روہنگیا میں مسلمانوں پر ظلم و ستم کی شدید مذمت کرتے ہیں۔،۔

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ پاکستان جرمن پریس کلب کے صدر سلیم پرویز بٹ ،جنرل سیکریٹری سید رضوان شاہ، سینئیر وائس پریذیڈنٹ نذر حسین، وائس پریذیڈنٹ اور ہیومن ویلفیئر سوسائٹی کے صدر سید اقبال حیدر شاہ، دستک کے بیرو چیف اور وائس پریذیڈنٹ عطاء الرحمان اشرف، شان پاکستان کے ڈپٹی ایڈیٹر ان چیف جاوید بھٹی، پاکستان ٹی۔وی۔ بیورو چیف جرمنی شبیر احمد کھوکھر ،پاکستان آئیڈیا فورم محسن رضاء بخاری،                        پاکستان ایسوسی ایشن فرینکفرٹ کے صدر وجیہ الحسن جعفری،سیدثقلین شاہ ، ہائیڈل برگ محمدشفیق، کالسروئے محمد رفیق صدر ،  شیخ منیر صدر ایسوسی ایشن سٹٹگارٹ۔                      اور جرمنی میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی ،برما روہنگیا میں مسلمانوں پر ظلم تشدد اور مسلمانوں کی نسل کشی پر شدید مذمت کرتے ہیں۔جرمنی میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی ،اداروں کے عہدہ داران جرمن گورنمنٹ سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ مسلمانوں کی نسل کشی کو روکا جائے ،برمی افواج اور بدھ مت شدد پسندوں (دہشتگردوں) کے خلاف فوراََ اپنا موقف بیان کرے اور ظلم و ستم سے روکا جائے۔ ہم جرمن چانسلر سے امید رکھتے ہیں کہ وہ ظلم و ستم کے خلاف اپنی آواز بلند کرے گی۔

ter4

ter

ter1