۔،۔دوسری جنگ عظیم میں فرینکفرٹ پر گرایا گیا بم ،65ہزار افراد کا جرمنی کی تاریخ میں پہلی بار انخلا۔،۔

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ نذر حسین۔ امریکا کا تیار کردہ (بلاک باسٹر بم)Blockbuster bomb اس بم میں ایچ سی HC4000نامی تباہ کن بارود ہوتا ہے جس کی مقدار 1,4ٹن بتائی جاتی ہے اسے دوسری جنگ عظیم میں نہ صرف امریکی بلکہ برطانوی رائل ایئر فورس نے بھی استعمال کیا ، یہ بم بھی دوسری جنگ عظیم میں فرینکفرٹ کو تباہ کرنے کے لئے پھینکا گیا تھا جو پھٹنے سے رہ گیا ، یہ بم 29 اگست کو اس وقت دریافت کیا گیا جب کے مزدور نئی عمارت کے لئے کھدائی کر رہے تھے۔اس علاقہ میں گوئٹے یونیورسٹی، مشہور بینک اور تجارتی مراکز کے علاوہ دو ہسپتال بھی موجود ہیں مقامی پولیس آفیسر اور سیکورٹی چیف مارک فرینکس نے صرف چار دن کے اندر جامع پروگرام بنایا اور بروز اتوار ہزاروں پولیس آفیسرز نے صبح 06:00بجے لوگوں کو نکلنے کی ہدایات جاری کر دیں تقریباََ 70,000افراد گھروں سے نکالا گیا اور بم انجنیئرز نے تقریباََ ایک گھنٹے میں چاروں تاروں کو کاٹ کر بم کو ناکارہ بنا دیا ، بم ڈسپوزل ماہرین کے مطابق ڈیڑھ کلو میٹر دائرے کو خالی کروانا ضروری تھا ان کا کہنا تھا کہ بم کے پھٹنے کی صورت میں ڈیڑھ کلو میٹر تک عمارتوں اور سڑکوں کو راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کر سکتا ہے۔

u3 bu2 bu