-،-برما حکومت کی بربریت بے نقاب ہوگئی ۔رانابشارت-،-

rb

رانابشارت
برسٹل ہیومن رائٹس موومنٹ انٹرنیشنل برطانیہ کے صدرانا بشارت علی خاں نے کہا ہے کہ برماحکومت کی بربریت بے نقاب ہوگئی ، مقتدرقوتوں کوبرما کے بیگناہ مسلمانوں کیخلاف بدترین ظلم روکنا ہوگا۔مختلف مہذب ملکوں کی طرف سے برما حکومت کی مذمت کافی نہیں، اس دہشت گردریاست کی شدیدمرمت کرناہوگی۔کوئی انسان اس قدر درندگی کے ساتھ دوسرے انسان کی زندگی نہیں چھین سکتا ،برماکے حکمران شیطان ہیں اورکوئی شیطان قابل رحم نہیں ہوسکتا۔اگراقوام متحدہ مجرمانہ طورپرخاموش ہے تواوآئی سی نے بھی برمامسلمانوں کے زخم پر مرہم لگانے کیلئے کچھ نہیں کیا۔امن اورانسانیت کی بقاء کیلئے برماحکومت کیخلاف جنگ کا نقارہ بجاناہوگا۔یذیر اورفرعون موت کی آغوش میں چلے گئے مگران کی باقیات انسانیت کوملیامیٹ کرنے کے درپے ہیں۔کیا برما کے حکمران اقوام متحدہ کوجوابدہ نہیں،اقوام متحدہ مسلمانوں کے انفرادی واجتماعی حقوق کی حفاظت کیوں نہیں کرتا ۔ وہ ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ رانا بشارت علی خاں نے مزید کہا کہ تخت برما پر براجمان درندوں کو عالمی ضمیر کی کوئی پرواہ نہیں۔یقیناًدنیا جان گئی دہشت گرد اورمظلوم کون ہیں،برما کے معصوم مسلمانوں کووہاں سے ہجرت پرمجبورکردیاگیا،بدقسمتی سے برما کے پڑوسی ملک بھی ان بدنصیب مسلمانوں کوقبول کرنے کیلئے آمادہ نہیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ برمامیں دندناتے شیطان حکمرانوں اوران کے حواریوں نے برماکے معصوم مسلمانوں کومسلسل تختہ مشق بنایاہوا ہے جبکہ عالمی ضمیر کو اس بربریت کی مذمت کرنابھی گوارہ نہیں۔مسلمانوں پرتشدداورانہیں جان سے مارنے کے دلخراش واقعات منظرعام پرآنے کے باوجود مقدرقوتوں نے آواز یاانگلی نہیں اٹھائی ۔انہوں نے کہا کہ برما،بھارت اوراسرائیل سے ملک انسانیت پر بوجھ ہیں۔برما کے حکمرانوں نے بربریت میں ملعون یذید اورفرعون کوبھی پیچھے چھوڑدیا ۔انہوں نے کہا کہ برما کے بدمست حکمران اورسرکاری اہلکار مسلمانوں کی بوٹیاں نوچ رہے ہیں ،وہاں مسلمانوں کوبیدخل کرکے ان کاتعاقب اوران بیچاروں پربہیمانہ تشدد کیاجاتا ہے۔برما میں مسلمانوں پرہونیوالے بدترین تشدد کی تاریخ میں دوسری کوئی مثال نہیں ملتی ۔انہوں نے کہا کہ برما کے قاتل حکمرانوں سے مقتول مسلمانوں کاانتقام لیا جائے ۔برما حکومت نے جنگی جرائم کاارتکاب کیا ،اقوام متحدہ کے ضابطہ اخلاق کی روشنی میں ان درندوں کوسخت سے سخت سزادی جائے ۔