-،-ورلڈکالمسٹ کلب کے تحت قومی سیمینار کل دوبجے دوپہر الحمراء میں ہوگا -،-
برمامیں معصوم مسلمانوں کے بہیمانہ قتل عام پر ہرریاست اورمذہب کے باضمیرانسان کا غم وغصہ فطری جبکہ حکمرانوں کی بے حسی شرمناک ہے۔قلم قبیلے کی نمائندہ اورمتحرک تنظیم ورلڈ کالمسٹ کلب کے زیراہتمام برمامیں معصوم مسلمانوں کی مسلسل نسل کشی کیخلاف 9ستمبر 2017ء بروز ہفتہ بوقت دوپہر 2:00بجے ،بمقام: الحمراء ہال نمبر3 مال روڈ لاہورمیں ایک قومی سیمینار بعنوان ”برماکی ریاستی بربریت انسانیت اورعالمی امن کیلئے زہرقاتل”منعقدہورہا ہے۔ مقررین برما کے معصوم ومظلوم مسلمانوں سے اظہارہمدردی اوراظہاریکجہتی کریں گے۔ورلڈ کالمسٹ کلب کے مرکزی چیئرمین اور” نوائے وقت” کے چیف نیوزایڈیٹر محمد دِلاورچودھری صدارت کریں گے جبکہ ممتازدانشوراورسینئر کالم نگار ڈاکٹر محمد اجمل نیازی مہمان خصوصی ہوں گے۔لیاقت بلوچ ،میاں محمودالرشید ،میاں منظوراحمدوٹو، ریاض فتیانہ اخترڈار ،میاں محمدسعید کھوکھر ،مظہر برلاس ،منصورآفاق اورعرفان کامریڈ سمیت سیاست اور صحافت سے تعلق رکھنے والی ممتازشخصیات سیمینار سے خطاب کریں گی۔