ٖ پاکستانی قونصل خانہ میں کشمیر، پاکستان کے بہتر امیج کے سلسلہ میں کانفرنس کا انعقاد کیا                            گیا -,-نذر حسین

N.Hussain
نذر حسین
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ پاکستان آئیڈیا فورم Pakistan Ideas Forum کے چیئر مین سید محسن رضاء بخاری،یورپین فرینڈشپ فیڈریشن European Friendship Federation کے چیئر مین پرویز اقبال لوسر اور پاکستان جرمن پریس کلب کے صدر ،،چیئرمین جرمنی اورسیز پاکستانی فاونڈیشن Overseas Pakistanis Foundation سلیم پرویز بٹ کی کوششوں سے قونصل جنرل آف پاکستان ندیم احمد کے زیر صدارت قونصلیٹ جنرل آف پاکستان فرینکفرٹ میں(پاکستان کے نقش۔Imag۔کو بہتر سے بہتر بنانے کے سلسلہ میں ایک کامیاب کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ،پرویز اقبال لوسر کو مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا گیا جو اپنی تمام تر ضروریات ہونے کے باوجود بلجیم سے جرمنی فرینکفرٹ تشریف لائے۔قونصل جنرل نے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ،سید محسن رضاء بخاری نے شکریہ ادا کرنے کے بعد پاکستان آئیڈیا فورم جرمنی کے اغراض و مقاصد بیان کئے اپنا بیان جاری رکھتے ہوئے پاکستان آئیڈیا فورم کے چیئر مین سید محسن رضاء بخاری نے ذمہ داری نبھانے کا عزم کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ پاکستان کے امیج کو بہتر بنانے کے لئے یورپ کے مختلف ممالک میں کام کرنے والی پاکستانی کمیونٹی،بزنس کمیونٹی کو ایک پلیٹ فارم Plattformمہیا کر کے ان کو اکٹھا کرکے قدم بڑھانا چاہتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ہم اس پلیٹ فارم سے انڈیا کے چہرے کو بے نقاب کرنا چاہتے ہیں، جس پر پاکستان ایسوسی ایشن کے صدر سید وجیع الحسن جعفری نے کمیونٹی کی طرف سے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔یورپین فرینڈشپ فیڈریشن کے چیئر مین پرویز اقبال لوسر نے اپنی بات کا آغاز کرتے ہوئے فرمایا کہ پاکستانی قونصلیٹ ہماری ماں کا درجہ رکھتی ہے اور آج میں اپنی ماں کی خدمت میں حاضر ہوا ہوں، جرمنی کا شہر فرینکفرٹ یورپین مین ہیٹنManhattan ،نیو یارک New Yorkہے ،اسی شہر سے ہم اپنا پیغام پوری دنیا تک پہنچائیں گے،یورپین یونین کی پاکستانی کمیونٹی کو ایک جھنڈے تلے اکٹھا کریں گے ،انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے تمام سیاسی پارٹیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک سے باہر اپنے سیاسی رنگ ختم کر دیں اور دوسرے ممالک میں بسنے والے پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ اپنے بچوں کو ملکی(جہاں آپ کی رہائش ہے)کی سیاسی پارٹیوں میں حصّہ لینے کے لئے تیار کریں جس سے ہم پاکستان کا امیج بہتر بنا سکتے ہیں ،اپنی آواز دنیا تک پہنچا سکتے ہیں ،پاکستان سے باہر ہمیں صرف پاکستانی بن کر رہنا چاہیئے۔         یہ لکھنا ضروری سمجھتا ہوں کہ                                      پرویز اقبال لوسر نہ صرف یورپ بلکہ پوری دنیا میں کشمیر کاز پر کام کر رہے ہیں، آج بلجیم میں ہیں تو کل ان کو برطانیہ میں دیکھا گیا ابھی دن ڈھلا بھی نہ تھا کہ وہ اٹلی میں ریلی سے خطاب کرتے نظر آئے،کبھی سپین اور کبھی یونان کی ریلیوں میں نظر آتے ہیں، اقبال پرویز لوسر اپنی تدبیر و حکمت سے پہاڑ کی طرح اپنے قدموں پر کھڑے ہیں ،بلند آسمانوں کے مقابل پست زمین کا ذکر کرتے ہیں، آسمان کے ساتھ چاند سورج کا بیان بھی کرتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ہر ایک کا کام جداگانہ ہے، ایک کی گرم و تیز شعاعیں ہیں تو دوسرے کی ٹھنڈی اور دھیمی چاندنی کی طرح ایسے ہی انسانوں کے مادی و روحانی احوال بھی مختلف ہیں لامحدود قدرت کا ہاتھ آسمان سے زمین تک تمام نظام ترکیبی کو اپنے قبضہ میں لئے ہوئے ہے اور وہی ہمیں ہمت و استقلال عطاء فرمائے گا کامیابی ہمارے قدم چومے گی ،ہم رات کے اندھیرے میں چھپ کر کام نہیں کریں گے ہم دن دہاڑے سورج کی روشنی میں کشمیر کاز کو دنیا کے سامنے اجاگر کریں گیں۔ قونصل جنرل آف پاکستان ندیم احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان آئیڈیا فورم نے ایک مستحکم قدم اٹھایا ہے اس سے پورے یورپ میں بسنے والے پاکستانیوں کو متحد Uniteکرنے میں مدد ملے گی ، ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کاز کو اٹھانے اور بڑھانے کے لئے بہت بڑا قدم اٹھایا جا سکتا ہے ان کا کہنا تھا کہ انشا اللہ اس کے اچھے نتائج سامنے آئیں گے ہم اس کو ہر حالت میں عملی جامع پہنانے کی کوشش کریں گے۔ اس موقع پر کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی اور برما میں روہنگیا کے مسلمانوں پر ظلم و زیادتی اور قتل عام کے سلسلہ میں بائیس ستمبر 22ستمبر 2017کو کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا ،جس میں لارڈ نذیر احمد مہمان خصوصی ہوں گے۔جبکہ یورپین پارلیمنٹ کے ممبر واجد خان ،برسلز پارلیمنٹ کے ممبر ڈاکٹر منظور احمد،یورپین پارلیمنٹ برطانیہ کی ممبر جولی وراڈ، برسلز پارلیمنٹ کے نائب صدر ،اومن اوس کارہ فرینکفرٹ کے میئر پیٹر فیلڈمان،ای۔یو۔فرینڈشپ فیڈریشن کے چیئرمین پرویز اقبال لوسر کے علاوہ جرمن پارلیمنٹ ممبران کو بھی مدعو کیا جائے گا،کشمیری رہنماء چوہدری یاسین اور ۔پی۔ایف۔یو۔جے۔کے صدر افضل بٹ کانفرنس میں شرکت کے لئے پاکستان سے تشریف لائیں گے۔ فرینکفرٹ کی مشہور کاروباری شخصیت عنصر بٹ نے پرویز اقبال لوسر کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا ۔

gh ju nu    u5 u8 u9 u10 u11 u12 u13 u14 u15 u16 u26 u27 u34 u35 u36 u37 zz

u2 u1 u

lo

rr