۔،۔فرینکفرٹ گِن ہائیم Ginnheim میں چور رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔،۔

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ فرینکفرٹ کے علاقہ گِن ہائیم میں ایک چور کو پولیس نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، پولیس رپورٹ کے مطابق عینی شاہد نے دیکھا کہ ایک جوڑا تقریباََ شام 18.05 Uhrبجے ایک گھر جو کے Auf schlossheckگلی میں ہے دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہوئے اور بالکونی کے دروازہ سے اندر گھسنے کی کوشش میں کامیاب ہونے کے بعد گھر میں داخل ہو گئے ، عینی شاہد نے فوراََ پولیس کو اطلاع کر دی پولیس موقع پرپہنچ گئی ابھی چونتیس 34 سالہ مرداور چالیس40 سالہ عورت چوری کے زیورات اپنی جیبوں میں بھر ہی رہے تھے کہ پولیس نے انہیں رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ،پولیس ترجمان کے مطابق قانونی کاروائی کرنے کے بعد دونوں کو رہا کر دیا گیا۔

der di