۔،۔میامی ڈوب گیا،فلوریڈا سیلاب میں،ارما نے ہر طرف تباہی ہی تباہی مچا دی۔،۔

شان پاکستان امریکا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق Caribbean کیریبین جزائر کو تباہ کرنے کے بعد ارما نامی طوفان نے امریکا میں دہشت پھیلا دی ، طوفانی ارما نے کئی جانیں نگل لی ، اب ارما اپنے اندر بپھرے سمندر کو لپیٹے فلوریڈا Floridaمیں پہنچ گئی Irmaکی امریکا پر یلغار ، تاریخ کا بدترین سمندری طوفان ہے ، رپورٹ کے مطابق ہوا کی رفتار 140 میل فی گھنٹہ بتائی گئی ہے ، بپھری لہروں کو کوئی بھی نہ روک سکا وہ میامی اور فلوریڈا میں دندناتی ہر چیز کو تہس نہس کرتی گزرتی جا رہی ہیں ، لاکھوں افراد نقل مکانی کر چکے ہیں، گھروں میں بجلی نہیں لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

am