۔،۔بالآخراقوام متحدہ کے ڈاکٹروں نے روہنگیا میں مسلمان عورتوں کے ساتھ زیاتیوں کی تصدیق کر دی۔،۔

                                        شان پاکستان               بنگلا دیش میں مہاجر کیمپوں میں روہنگیا مسلمانوں کا علاج کرنے والے اقوام متحدہ کے ڈاکٹروں اور طبی ماہرین نے بتایا کہ انہوں نے درجنوں روہنگیا خواتین کے جسموں پر خوفناک جنسی تشدد کے نشانات دیکھے جنہیں دیکھ کر حیوان بھی شرما جائیں۔ اقوام متحدہ کے طبی ماہرین کے اس انکشاف کے بعد میانمار کی مسلح افواج کی جانب سے روہنگیا خواتین پر جنسی تشدد کی تصدیق ہوگئی ہے۔بنگلا دیش کے کاکس بازار میں 8 طبی ماہرین نے رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اگست کے آخر میں 25 سے زیادہ روہنگیا خواتین کا علاج کیا جن کے ساتھ میانمار کے فوجیوں نے زیادتی کی تھی۔ اقوام متحدہ کے ڈاکٹرز اور امدادی کارکن عموما کسی ملک کی مسلح افواج کے ہاتھوں جنسی زیادتیوں پر بات نہیں کرتے لیکن روہنگیا خواتین کے ساتھ ہونے والی جنسی درندگی کا مظاہرہ اتنا سنگین ہے کہ وہ بھی بولنے پر مجبور ہوگئے۔ امدادی تنظیموں کی ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ زیادتی کا شکار 350 سے زائد افراد کی حالت اتنی خراب تھی کہ انہیں جان بچانے والی طبی امداد فراہم کرنی پڑی۔