۔،۔ فضائی کمپنی اتحاد ایئرویز کا پائلٹ دوران پرواز حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گیا۔،۔

شان پاکستان دئبی۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اماراتی فضائی کمپنی اتحاد ایئرویز Etihad Airwaysکے ترجمان کے مطابق دبئی سے ہالینڈ ایسٹرڈیم جانے والی پرواز EY927کا کپتان حرکت قلب بند ہو جانے سے پرواز کے دوران چل بسا ،فرسٹ پائلٹ نے فوراََ کنٹرول ٹاور کو اطلاع دے کر طیارے کا رخ کویت کی جانب موڑ لیا جہاں پر طیارے کو ایمرجنسی لینڈنگ کرائی گئی۔ جہاز کے لینڈ ہونے سے قبل رن وے پر تمام حفاظتی اور امدادی ٹیموں اور عملہ کو الرٹ کر دیا گیا تھا جیسے ہی طیارے نے لینڈ کیا ڈاکٹروں کی میڈیکل ٹیم نے فوراََ طبی معائنہ کیا اور مرنے کی تصدیق کر دی۔

et1 et