۔،۔فلسطینی نوجوانوں کو شعوری طور پر (منظم طریقہ سے)معذور کیا جا رہا ہے۔،۔

شان پاکستان مقبوضہ بیت المقدس۔غزہ۔الجزیرہ میڈیا رپورٹ کے مطابق صیہونی افواج کے ظلم و ستم کا نشانہ بننے والوں کی بڑی تعداد فلسطینی نوجوان ہیں ، جن کی بڑی تعداد دائشے پنہ گزین کیمپ میں موجود ہے جہاں پر فلسطینی نوجوان گہرے زخموں سے چور زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ، کیمپ کی دیواروں پر شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تصاویر بھی دیکھی جا سکتی ہیں ، الجزیرہ رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی میڈیا اسرائیلی فوج کے اس گھناونے اقدام کو جان بوجھ کر سرعام نہیں لانا چاہتے ، چند نوجوانوں کا کہنا تھا کہ اسرائیلی افواج انھا دھند اور بلا اشتعال فائرنگ کرتی ہے انہوں نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی افواج ان کے گھٹنوں کو نشانہ بنا رہے ہیں جسے (نی۔کیپ۔پریکٹس) کے نام سے پکارتے ہیں یعنی ان کی زبان میں گھٹنے کی اوپری ہڈی پر نشانہ بازی کر کے گھٹنے کو ناکام کرنا اس کے نتیجہ میں فلسطینی نوجوان پوری زندگی کے لئے چلنے پھرنے سے معذور کئے جا رہے ہیں۔

tt fl