۔،۔بھارت میں غربت عروج پر،دہشت گردی عروج پر،انتہا پسندی اور قتل و غارت بھی عروج پر۔،۔

شان پاکستان بھارت دہلی۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے تحت عالمی اداروں کی رپورٹس نے جھوٹ کا پردہ فاش کر دیا ، ان کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں دہشت گردی عروج پر، غربت عروج پر، انتہاپسندی اور پتل و غارت کئی ممالک کی نسبت سب سے زیادہ ہے، بھارت دہشت گردی میں دنیا میں چھٹے نمبر پر ہے اور جعلی ادویات برآمد کرنے میں بھرت دنیا کا سب سے بڑا ملک گردانا جاتا ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق بھارت بچیوں کے لئے خطر ناک ترین ملک قرار دیدیا گیا ہے، کیونکہ بھارت میں 30لاکھ کے قریب لڑکیاں پیدا ہوتے ہی مار دی جاتی ہیں، رپورٹ کے مطابق لاجواب بھارت کا نعرہ لگانے والی مودی سرکار کا بھارت خواتین سے زیادتی پر دنیا میں تیسرے نمبر پر ہیں، قتل و غارت میں بھارت دوسرے نمبر پر آتا ہے۔ دنیا میں سب سے زیادہ خودکشیاں بھی بھارت ماتا میں ہی ہوتی ہیں رپورٹ کے مطابق ہرسال 17ہزار سے زائد کسان خود کشی کر رہے ہیں، ایک اور رپورٹ کے مطابق بھارت میں ایک کروڑ چالیس لاکھ افراد غلامی کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔ یہ ہے مودی سرکار کے لاجواب بھارت کا اصل چہرہ۔

bh bh1 bh2 bh3 bh4