۔،۔بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن کو زندہ یا مردہ گرفتار کرنیکے لئے خفیہ آپریشن جاری۔،۔

شان پاکستان برطانیہ لندن۔ چند گھنٹے پہلے برطانوی میڈیا میں دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے بانی و رہنما اسامہ بن لادن (مرحوم )؟کے بیٹے حمزہ بن لادن کو زندہ یا مردہ پکڑنے کے لئے خفیہ آپریشن شروع کرنے کا انکشاف سامنے آیا ہے، جس میں برطانوی رپورٹ کے مطابق 28سالہ حمزہ بن لادن کو زندہ یا مردہ پکڑنے کے حوالہ سے آپریشن *پکڑو یا مارو*Catch or shootکے لئے برٹش سپیشل فورس British Special Forcesکی ٹیم تشکیل دی جا چکی ہے یہ آپریشن Joint Special Operations Command پایہ تکمیل تک پہنچائے گی ، برطانوی اخبار ۔دی مِرر۔ The Daily Mirrorکی رپورٹ کے مطابق جوائنٹ کولیشن اسپیشل آپریشن یونٹ میں برطانوی اسپیشل ایئر سروس (SAS)کے 40آفیسرز بھی شامل ہیں،رپورٹ کے مطابق یہ British Special Forces unitحمزہ بن لادن اور اس کے ساتھیوں کو ڈھونڈنے کے لئے خفیہ مشن پر شام کے لئے روانہ ہو چکے ہیں، بتایا جاتا ہے کہ حمزہ بن لادن مئی 2011کو اپنے والد بن لادن کی موت کے بعد القاعدہ کا سر گرم رکن بن گیا تھا اور اب اسے مغربی اتحادی فورسز کی فہرست میں اُن دس 10انتہائی مطلوب افراد میں شامل کر لیا گیا تھا جن کو خفیہ آپریشن کے ذریعہ تلاش کیا جا رہا ہے۔

bn1 bn bn2 bn3