۔،۔لاس ویگاس میں امریکی شہری نے 58افراد کو گولیوں سے چھلنی کر دیا۔،۔

شان پاکستان لاس ویگاس امریکا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست نیواڈاNevada کے شہر لاس ویگاس Las Vegas میں ایک64 سالہ سفید فام حملہ آور اسٹیفن پیڈو ک Stephan Paddock نے میوزک کنسرٹ کے درمیان مانڈلے Mandalayہوٹل سے 32ویں منزل سے میوزک کنسرٹ میں موجود افراد پر اندھا دھند فائرنگ کر کے 58افراد کو ہلاک کر دیا رپورٹ کے مطابق بہت سے افراد شدید زخمی حالت میں ہسپتال بھی منتقل کئے جا چکے ہیں۔ عینی شاہدوں کے مطابق خوفزدہ شائقین جان بچانے کے لئے بھاگ کھڑے ہوئے مگر تڑتڑاتی گولیاں ان کا پیچھا کرتی رہیں، مقامی پولیس آفیسرز کے مطابق حملہ آور مقامی شہری تھا جس کے حوالہ سے مزید تحقیق جاری ہے ، ملزم نے گرفتاری سے پہلے ہی خود کشی کر لی تھی۔

am3 am5 am9 am8 am2 am1 am am7 am6 am10 as11 am12 am66 am7