-،-پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن کا  کردار اداکیاہے-،-

ایتھنز(سکندرریاض چوہان)پاکستان کی ترقی اور امن خطے میں امن کی ضمانت ہے پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن کا کردار اداکیاہے ان خیالات کا اظہار یونان میں تعینات سفیر پاکستان خال عثمان قیصر نے یوم پاکستان کے حوالے سے یونان میں تعینات مختلف ممالک کے سفیروں کے اعزازمیں دیے جانے والے عشائیے میں کیا۔یوم پاکستان کے حوالے سے سفیر پاکستان کی رہائش گاہ پاکستان ہاوس میں یونان میں تعینات مختلف ممالک کے سفیروں،یونانی چرچ کے نمائندہ،اہم شخصیات،یونانی تاجروں اور پاکستانی برادری کی اہم شخصیات نے شرکت کی اس تقریب میں امریکہ کے یونان میں سفیر جیفری آر پائٹ نے خصوصی شرکت کی۔سفیر پاکستان خالد عثمان قیصر نے اس موقع پر پاکستان میں ہونے والی اہم تبدیلیوں بالخصوص پاکستان میں معاشی ترقی کاروبار کے مواقع،پاکسان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ،مسئلہ کشمیر اور دیگر امورپر روشنی ڈالی۔خالد عثمان قیصر نے میڈیانمائندگان سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان مخالف قوتیں جو پاکستان کو سفارتی تنہائی اور معاشی بدحالی کاشکار کرنا چاہتی ہیں ان کو انشااللہ ہر محاذ پر شکست ہوگی اور آج کے عشایئے میں امریکی سفیر سمیت یورپی،اسلامی،ایشائی،افریقی اور دنیاکے دیگر ممالک کے ستر سے زائد سفیروں نے شرکت کرکے پاکستان کی سفارتی جدوجہد بالخصوص یونان میں سفارتی تعلقات کو فروغ دیاہے انھوں نے کہاکہ مذہبی ہم آہنگی ،پاکستان میں تجاری وسرمایہ کاری کے لیے بھی روابط بڑھائے گئے ہیں اور آج کی تقریب میں بھی کاروباری شخصیات مدعوتھی۔انھوں نے میڈیاکو آگاہ کیامکہ عنقریب یونانی کھلاڑیوں کی ایک ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔عشائیے کے مہمانوں نے سیر پاکستان کو اپنی حکومتوں کی جانب سے نیک خواہشات کے پیغامات د یے۔