۔،۔فرینکفرٹ کے مرکزی ٹرین سٹیشن پرجعلی پولیس آفیسر بن کر لوٹنے والا خود اصل پولیس کی حراست میں۔،۔

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ فرینکفرٹ کے انٹرنیشنل ایئر پورٹ اور انٹرنیشنل مرکزی ٹرین سٹیشن پر چند غنڈوں نے اپنا کاروبار بنایا ہوا ہے ابھی کل صبح مرکزی ٹرین سٹیشن کے قریب موزل سٹریٹ ۔Mosel strasseپر ایک 26 سالہ شخص نے 41سالہ شخص کو جعلی شناخت دکھا کر چیک کرنا چاہا جس پر اکتالیس سالہ شخص نے تلاشی دینے سے انکار کر دیا ابھی تکرار جاری ہی تھی کہ گشت پر پولیس گاڑی نے جانے پہچانے چہر ے کوپہچانتے ہوئے گاڑی روک کر پوچھ گچھ شروع کر دی ، پولیس اہلکار نے چھبیس سالہ نوجوان کو پہچان لیا حراست میں لینے کے بعد رپورٹ درج کرنے کے بعد رہا کر دیا۔

tt tt1 tt2