۔،۔ترکی میں امریکی سفارتخانہ نے غیر معینہ مدت تک ویزوں کا اجراء معطل کر دیا۔،۔

شان پاکستان ترکی انقرہ۔ غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی سفارتی مشن کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے کہ ترکی میں موجود امریکی سفارتخانہ کے ایک ملازم کی گرفتاری کے بعد سیکورٹی خدشات کو مد نظر رکھتے ہوئے امریکااس کا از سر نو جائزہ لے رہا ہے، امریکا نے ترکی میں امریکی سفارتخانہ اور قونصل خانوں سے ویزہ کا اجراء غیر معینہ مدت تک معطل کر دیا ہے، یاد رہے کہ گذشنہ ہفتہ ترکی کے حکام نے استنبول سے امریکی قونصل خانہ کے ایک ملازم کو خود ساختہ جلا وطنی کاٹنے والے ترک مبلغ فتح اللہ گولن سے تعلقات کے شبہ میں گرفتار کر لیا تھا۔

at