۔،۔جرمنی کی سیاسی قیادت ۔سی۔ڈی۔یو اور ۔ سی۔ایس۔یو۔نے طویل مذاکرات کے بعد تارکین وطن کا فیصلہ سنا دیا۔،۔

cdu

شان پاکستان جرمنی برلن۔ جرمنی کی چانسلر انگیلا میرکل Angela Merkelحکومتی اتحادی پارٹیوں کی تنقید اور حکومتی اتحادی جماعت ۔سی۔ڈی۔۔یو ۔Christlich Demokratische Union Deutschlands(CDU)اور۔ سی۔ایس۔یو۔ Christlich-Soziale Union in Bayern کے ساتھ مل کر طویل مذاکرات کے بعد سیاسی پناہ لینے والے تارکین وطن کی تعداد کو محدود کر کے سالانہ 2 دو لاکھ کرنے پر راضی ہو گئی ہیں یاد رہے اس سے قبل 2015 میں جرمنی کی چانسلر انجیلا میرکل نے تارکین وطن اور سیاسی پناہ گزینوں کو جرمنی آنے کی اجازت دیدی تھی جس کی وجہ سے دنیا بھر سے تقریباََ 10لاکھ کے قریب پناہ گزینوں نے جرمنی کا رُخ کر لیا تھا ، جس کے باعث سماجی، فلاحی بہبود کے نظام پر برا اثر پڑا اور جرمن سرسائٹی میں تارکین وطن کے خلاف جذبات میں بڑھتا ہوا اضافہ دیکھنے کو ملا جس کی وجہ سے جرمنی میں Alternative f252r Deutschland۔جرمنی کے لئے متبادل ۔ سیاسی پارٹی مقابلہ میں نکل کھڑی ہوئی جو ابھی تک دن بدن بڑھتی جا رہی ہے ، جرمن گورنمنٹ اس کو روکنے کی کوشش میں ابھی تک ناکام نظر آتی ہے۔