۔،۔ای۔یو۔پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ کے چیئرمین چوہدری پرویز اقبال لوسر کا دورہ قطر،نذر حسین۔،۔

نذر حسین شان پاکستان قطر دوحہ۔ ۔ای۔یو۔پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ۔EU Pak Friendship Federation Europe نہ صرف یورپ بلکہ پوری دنیا میں پاکستان اور دوسرے ممالک میں تعلقات کو بہتر سے بہتر تر بنانے میں مثبت کردار ادا کر رہی ہے ، اور خصوصاََ چیئر مین ،ای۔یو۔پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ جناب چوہدری پرویز اقبال لوسر صاحب نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں اورسیز پاکستانیوں کے حقوق کی جنگ لڑتے نظر آ رہے ہیں، حال میں ۔ ای۔یو۔پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ جناب چوہدری پرویز لوسر نے امیر قطر تمیم المجاہد کے کزن اور سابقہ مذہبی اور امور داخلہ کے وزیر عبد اللہ بن خالد کے فرزند شیخ حسن عبد اللہ بن خالد الثانی کی دعوت پر قطر کے دارالخلافہ دوحہ کا کامیاب دورہ کیا، رپورٹ کے مطابق شیخ حسن عبد اللہ اور چوہدری پرویز اقبال لوسر کے درمیان دو طرفہ امور پر گفتگو کی ، گفتگو کے درمیان شیخ حسن عبد اللہ کا کہنا تھا کہ قطر اور پاکستان کے دوستانہ و برادرانہ تعلقات ڈھکے چھپے نہیں ، ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے چیئر مین ،ای۔یو۔پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ جناب چوہدری پرویز اقبال لوسر کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ کی کوششوں سے قطر اور یورپ میں مقیم اورسیز پاکستانیوں کے درمیان بھی دوستانہ تعلقات فروغ پائیں گے ، جس پر چوہدری پرویز اقبال لوسر نے شیخ حسن عبد اللہ بن خالد الثانی کو EU Pak Friendship Federation Europeکے اغراض و مقاصد اور یورپی ممالک میں تنظیم سازی کے حوالہ سے بریفنگ دی ، پرویز اقبال لوسر نے حکومت قطر کے موجودہ معاشی اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ امید رکھتے ہیں کہ قطر کی حکومت اور سیز پاکستانیوں کے مسائل کو حل کرنے میں ان کی مددگار ثابت ہو گی۔

lo