فرینکفرٹ گریس ہائیم میں چوروں نے 78 سالہ جوڑے کو زیرو کوب کیا۔،۔

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ گذشتہ منگل کی رات کو تقریباََ 21:30 Uhr بجے تین افراد جن کی عمریں بتدریج 19-25سال بتائی جاتی ہیں نے گریس ہائیم کے رہائشی جوڑے کو گھر کے اندرحملہ کر کے شدید زخمی کیا ، پولیس رپورٹ کے مطابق تینوں افراد گھر کے صحن میں 78سالہ شخص اور اس کی بیوی کا انتظار کر رہے تھے جیسے ہی جوڑا گھر کے صحن میں پہنچا انہوں نے اچانک بوڑے جوڑے پر حملہ کر دیا لاتوں گھونسوں سے دونوں کو شدید زخمی کرنے کے بعد ان کو باندھ دیا گیا ، ان کے شور شرابے اور مدد کی پکارنے کی آواز سے پڑوسی متوجہ ہوئے ،انہوں نے فوری طور پر پولیس کو خبردار کیا پولیس بغیر کسی تاخیر کے موقعہ واردات پر پہنچ گئی ابھی تینوں چور گھر میں موجود تھے ،پولیس نے تینوں کو گرفتار کر لیا ،دونوں میاں بیوی کو زخمی حالت میں فوراََ ہسپتال منتقل کر دیا گیا مگر 78سالہ شخص نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے دم توڑ دیا،مرنے والا شخص سنیار تھا جو گھڑیوں اور سونے کا کاروبار کرتا تھا۔

78