۔،۔امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں آگ لگنے کے نتیجہ میں 21افراد ہلاک۔،۔

شان پاکستان امریکا کیلیفورنیا۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ تیز ہواوں کے باعث تیزی سے دوسرے علاقوں تک پھیل چکی ہے جس کی وجہ سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی کرنے پر مجبور ہیں ، ریاستی فائر بریگیڈ کے چیف کے مطابق دوسرے شہروں سے بھی بڑی تعداد میں فائر بریگیڈکو طلب کر لیا گیا ہے ،آگ وسیع پیمانے پر پھیل چکی ہے ،رپورٹ کے مطابق تقریباََ دو ہزار
2000 ہزار سے زائد عمارتیں جل کر راکھ کا ڈھیر بن چکی ہیں ،رپورٹ کے مطابق تقریباََ 6000افراد ابھی تک لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے ، چیف نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ تیز ہواوں کی وجہ سے فائر بریگیڈ کو آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے اس بات کا انکشاف بھی کیا کہ آگ اب سونوما کاونٹی تک پہنچ چکی ہے-

1 4 3 2