۔،۔عارف بٹ کے والد کی فوتگی پرشان پاکستان،پاکستان جرمن پریس کلب کے عہدہداران کا اظہار تعزیت۔،۔

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ اِنَا لِلّلہِ وَ اِنَا اِلَیہِ رَاجِعُونَ۔ پاکستان جرمن پریس کے صدر، سلیم پرویز بٹ، سید رضوان شاہ، سید اقبال حیدر، عطا الرحمن اشرف،شجاعت زیدی، سید محسن رضا شاہ ، جاوید بھٹی ، شبیر کھوکھر، عمران شاہ، نذر حسین اور شان پاکستان کے تمام عہداداران جناب عارف بٹ کے والد محترم اور پاکستانیوں کے ہر دلعزیز مہربان طفیل حسین بٹ کے چچا پاکستان میں رضاء الہی سے وفات پا چکے ہیں کے غم میں برابر کے شریک ہیں،ہم اللہ تعالی کی بارگاہ میں دُعا گو ہیں کہ اللہ تعالی ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے اور محترم عارف بٹ اور طفیل حسین بٹ سمیت تمام لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے،سلیم پرویز بٹ اور نذر حسین نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ دیار غیر میں رہنے والوں کے لئے اس سے بڑھ کر کوئی صدمہ نہیں ہو سکتا کیوں کہ وہ اپنوں کے جنازہ کو کندھا تک نہیں دے سکتے۔

hzh