۔،۔ مظاہروں کی آڑ میں بد امنی نہیں پھیلانے دیں گے۔ احسن اقبال۔،۔

شان پاکستان اسلام آباد۔ پاکستان کے وزیر داخلہ چوہدری احسن اقبال جو پنسلوانیایونیورسٹیUniversity of Pennsylvania (وارٹن سکول)سے تربیت یافتہ ہیں انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مظاہروں کی آڑ میں بد امنی نہیں پھیلانے دیں گے، پاکستان کے امن سے کسی کو کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کا بیان پاکستانی قربانیوں کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے یہ پاکستان کی خود داری پر حملہ ہے، وفاقی وزیر داخلہ نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا پاکستانی فورسز نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی اور امریکا پاکستان کو طعنہ دے رہا ہے، انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ آپ کی جنگ اور فیصلوں کی قیمت پاکستان دے رہا ہے، سوویت یونین کی ٹرافی آپ نے حاصل کی ہے۔ قربانیاں پاکستان نے پیش کی ہیں آپ کی پھیلائی ہوئی دہشت گردی کے خلاف پاکستان نے قربانیاں پیش کی ہیں ۔

1