۔،۔کم جونگ،ایٹمی ہتھیار چلانے کا بٹن میز پر؟ڈونلڈ میرا بٹن زیادہ طاقتور ہے؟۔،۔

شان پاکستان شمالی کوریا۔ جوہری حملہ کا بٹن میز پر ،جوہری ہتھیاروں کا بٹن زیادہ طاقتور، یاد رہے 2017 کے دوران شمالی کوریا نے ایٹم بموں کے علاوہ کئی بیلسٹک میزائلوں کے بھی کامیاب تجربات کئے ہیں،چند روز قبل کوریا کے رہنماء کم جونگ اُن Kim Jong-un نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی میز پر ہر وقت ایٹمی ہتھیارAtombomben چلانے کا بٹن موجود رہتا ہے، جب تک ہم پر جنگ مسلط نہیں کی جائے گی تب تک جوہری ہتھیار وں کا استعمال نہیں کریں گے ،شمالی کوریا کے سربراہ کے جواب میں ڈونلڈ ٹرمپ Donald J. Trumpنے بھی ایک ٹویٹ کی جس میں انہوں نے کہا کہ Kim Jong-un نے کہا کہ ان کی میز پر ہر وقت ایٹمی ہتھیار چلانے کا بٹن موجود رہتا ہے ،کیا کوئی قحط زدہ اور کمزور حکومت میں سے کوئی ان کو بتائے گا کہ میرے پاس بھی جوہری حملے کا بٹن موجود ہے جو بہت بڑا اور طاقتور ہے اور وہ بٹن کام بھی کرتا ہے۔

9 0 tz