۔،۔ امریکا اور پاکستان دونوں کا تعلق ، اب دوستی اور دشمنی کے پیرائے سے نکل چکا ہے،خرم دستگیر۔،۔

شان پاکستان اسلام آباد۔ وزیر دفاع خرم دستگیرخانKhurram Dastgir Khan نے بی بی سی BBCکے انٹرویو میں کہا ہے کہ امریکا اور جمہوریہ پاکستان کے درمیان تعاون تقریباََ ختم ہو چکا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ امریکی آپریشن کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا جب کہ دونوں کا تعلق اب دوستی اور دشمنی کے پیرائے سے نکل چکا ہے۔ پاکستان میں کسی مسلح گروہ کے خلاف یک طرفہ کاروائی کے حوالہ سے ایک سوال کے جواب میں وزیر دفاع نے کہا ۔۔ڈونلڈ ٹرمپ پارہ صفت انسان ہیں۔۔ اسی لئے ایسے کسی امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا ،تاہم ایسی کاروائی کے امکان بہت کم ہیں، ان کا کہنا تھا کہ فوجی امداد کے حوالہ سے دونوں ممالک کے درمیان تعاون تقریباََ ختم ہو چکا ہے۔

kd