۔،۔ سعودی عرب میں حج اور عمرہ کو جانے والوں کی سہولت کے لئے جدید ٹرین کا آغاز۔،۔

شان پاکستان سعودی عرب جدہ۔ سعودی عرب نے حج اور عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والوں کی سہولت کے لئے تیز رفتار اور جدید ترین ٹرین سروس کا آغاز کر دیا ہے، رپورٹ کے مطابق جس کا نام (حرمین ٹرین) رکھا گیا ہے ، افتتاح کے موقع پر حکام کا کہنا ہے کہ 450کلو میٹر کا سفر صرف 2گھنٹے اور 52منٹ میں طے کیا گیا ہے اسی ٹرین کو جدہ سے بھی منسلک کیا جائے گا ، تیز رفتار حرمین ٹرین کی رفتار 300کلو میٹر فی گھنٹہ بتائی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین سعودی عرب کے ساحلی اور اہم تجارتی شہر جدہ سے گزرے گی اور حجاج کرام کو منزل تک پہنچانے میں مفید ثابت ہو گی۔

ccv cc2 cc äü cc1 sa4 sa5 sa1 sa