۔،۔پاکستان جرمن پریس کلب کی ندیم بٹ صاحب کی ساس کی فوتگی پر تعزیت ۔نذر حسین،۔

nh
نذر حسین
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ ۔ پاکستان جرمن پریس کلب کے صدر سلیم پرویز بٹ ، نذر حسین، سید اقبال حیدر، سید رضوان الحسن شاہ، عطا الرحمن اشرف، شجاعت زیدی، سید محسن رضاء شاہ، جاوید بھٹی، اور شان پاکستان جرمنی کے تمام عہدہداران ۔اے۔آر۔وائی ۔ARYکے خصوصی نمائندہ محترم ندیم بٹ کی ساس کی فوتگی پر ان کے غم اور تمام اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، ہماری تمام ٹیم بدست دعا ہے کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے اور ان کے تمام اہل خانہ کو اس غم کی گھڑی میں صبر جمیل عطاء فرمائے۔ہیں۔حضرت علیؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک انصاری مرد کے سر کے پاس ملک الموت حضرت عذرائیلؑ کو دیکھا تو آپ ﷺنے اس سے فرمایا میرے صحابی سے نرمی کرنا کیونکہ وہ مومن ہے ملک الموت نے عرض کیا آپ کو خوشخبری ہو یا محمدﷺ میں تو ہر مومن کے لئے نرم ہوں قسم بخدایا محمدﷺ جب میں بنی آدم کی روح نکالتا ہوں اور اہل خانہ روتے ہیں تو میں کہتا ہوں کہ یہ چیخ و پکار کیوں؟ قسم بخدا ہم نے اس پر نہ ظلم کیا اور نہ اسے لے جانے میں عجلت کی ہے اور نہ ہی اس کی روح قبض کر کے ہم نے گناہ کیا ہے لہذا تم اس حکم الہی پر راضی ہو جاوُ تو اجر پاوُ گے اگر تم نے اسے خطاء سمجھا اور جزح و فزح کی تو گنہگار ہو جاوُ گے تمہاری مرضی کا خیال رکھنا ہم پر لازم نہیں بلکہ تمہارے ذمہ ہمارا قرض باقی ہے ہم دوبارہ آئیں گے لہذا ڈرو ڈرو تم، خشکی اور تری میں جہاں بھی لوگ بستے ہیں چوبیس گھنٹے ان کے چہروں کو دیکھتا ہوں ،میں ان کے ہر چھوٹے بڑے سے واقف ہوں بلکہ اس سے زیادہ ان کو جانتا ہوں قسم بخدا اگر میں چاہوں کہ ایک مچھر کی روح قبض کر لوں تو حکم الہی کے بغیر میں اس کی طاقت نہیں رکھتا-مرحومہ کی وفات یہ بھی حکم الہی تھا جس پر ہمیں صبر کرنا چاہیئے ،محترم ندیم بٹ انتقال کرنے والوں کے لئے ہم اللہ کے حضور ہاتھ اُٹھا کر جنت الفردوس کے لئے دعا مانگتے ہیں، جیسے جیسے دوست و احباب مرنے والوں کے لواحقین دعا کے لئے ہاتھ اٹھاتے ہیں ایسے ہی مرنے والوں کو اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے۔

24e2c8c

محترم ندیم بٹ صاحب