۔،۔قطر کے شاہی خاندان کے کروڑوں روپوں مالیت کے زیورات چوری۔،۔

شان پاکستان اٹلی وینس۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے تحت اٹلی itly کے شہر وینسvenus میں ایک نمائش سے قطر کے شاہی خاندان کے کروڑوں روپوں مالیت کے زیورات چرا لئے گئے۔اٹلی کے شہر وینس میں *مغلوں اور مہاراجاوُں کے خزانے*کے نام سے نادر و نایاب زیورات کی نمائش جاری تھی جس میں 16ویں اور 20 ویں صدی کے ہندوستانی زیورات بھی موجود تھے، بدھ کی شام زیورات کی نمائش کا آخری دن تھا رپورٹ کے مطابق نامعلوم چور یا چوروں نے بدھ کی صبح ووک پیلس میں نمائش میں موجود ایک ڈبے سے زیورات چوری کر لئے گئے، پولیس رپورٹ کے مطابق چوری ہونے والے زیورات قطر کے شاہی خاندان الثانی کی ملکیت تھے، زیورات کی قیمت لاکھوں یورو میں بتائی جاتی ہے، شاہی خاندان کے مطابق یہ زیورات بہت مشہور ہیں اس لئے اصلی شکل میں بیچنا ناممکن ہے تاہم ان زیورات پر جڑے جواہرات کو الگ الگ بیچا جا سکتا ہے۔ اٹلی پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے تاہم کوئی نتیجہ سامنے نہیں آیا۔

qt v2 v1