۔،۔ برطانیہ میں عام افراد تیزی سے اسلام کی طرف راغب ہو رہے ہیں۔،۔

شان پاکستان برطانیہ لندن۔ کثیر المذہبی تنظیم *فیتھ میٹرز* ایک طویل سرویکے بعد اس نتیجہ پر پہنچی ہے کہ برطانیہ میں اسلام تیزی سے فروغ پا رہا ہے اور اسے قبول کرنے والے خواتین و حضرات کے مطابق اسلام پر عمل پیرا ہوتے ہوئے برطانیہ میں رہا جا سکتا ہیکیونکہ یہ معاشرے سے مکمل مطابقت رکھتا ہے۔ یاد رہے سابفہ برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر Tony Blairکی سالی لورین بوتھ Lauren Booth, 43کے اسلام قبول کرنے کے بعد خاص کر خواتین کا رحجان بڑھتا ہوا نظر آیا کیونکہ برطانوی ذرائع ابلاغ میں اس کا بہت چرچا ہوا تھا۔ سروے کے مطابق گذشنہ ماہ میں 5200 افراد نے اسلام قبول کیا جس میں صرف لندن کے رہائشیوں کی تعداد 1400 بتائی جاتی ہے ،رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اسلام لانے والے دو تہائی افراد میں بفید فام خواتین شامل ہیں جن کی اوسط عمر 27سال ہے۔ رپورٹ میں اس بات کا بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ برطانیہ کے تاریک پہلو میں ۔ شراب نوشی، منشیات، اخلاقی گراوٹ، جنسی بے راہروی اور خریداری و مادہ پرستی کا جنون شامل ہیں ۔

lo 5 2

Lauren Booth