۔،۔امریکا پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کرے۔رجب طیب اردوگان۔،۔

شان پاکستان ترکی استنبول۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردوگانRecep Tayyip Erdogan نے پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت پر امریکا کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ، فرانس روانہ ہونے سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترکی کے صدر نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے پاکستان کے اندرونی معاملات میں غیر ضروری مداخلت کی جا رہی ہے ، اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسی طرح کی مداخلت عراق، شام، لیبیا، تیونس، سوڈان اور چاڈ میں کی جا رہی ہے انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا یہ سارے اسلامی ممالک ہیں وہاں کے عوام مسلمان ہیں ان کا کہنا تھا کہ یہ تمام ممالک قدرتی وسائل سے مالا مال ہیں ، انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا عراق اور شام میں امریکا سمیت متعدد مغربی ممالک عوام کو ایک دوسرے سے الجھانے اور تفرقہ ڈالنے کا کام کر رہے ہیں، امریکا پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کرے۔

tr

Recep Tayyip Erdogan