۔،۔شیریں عبادی نوبل انعام یافتہ خاتون نے ایران میں سول نافرمانی کی کال دے دی۔،۔

شان پاکستان ایران تہران۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مسلم دنیا کی پہلی مسلم نوبل انعام یافتہ ایرانی خاتون شیریں عبادی sheereen ibadiنے اپنے ملک میں سول نافرمانی کی کال دے دی، انہوں نے ایرانی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عوام بجلی اور گیس کے بلوں کی ادائیگی کو فوری طور پر روک کر سول نافرمانی کی تحریک چلائیں، شیریں عبادی کا کہنا ہے کہ پر امن احتجاج ایرانی عوام کا حق ہے میں مظاہرین کی سو فیصد حمایت کرتی ہوں انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ ایران پر معاشی پابندیوں کا مطالبہ فی الفور واپس لے، واضح رہے شیریں عبادی کو 2003 میں امن نوبل انعام دیا گیا تھا وہ دنیا کی پہلی مسلم خاتون ہیں جنہیں یہ اعزاز حاصل ہے،یاد رہے شیریں عبادیsheereen ibadi پہلی ایرانی خاتون تھیں جنہیں چیف جسٹس کی حیثیت ملی تھی جبکہ 2004 میں انہیں فوربز میگزین نے دنیا کی 100 سے زائد طاقتور خواتین کی حیثیت سے نامزد کیا تھا۔

3