۔،۔ڈونلڈ پر لکھی گئی کتاب میں حیرت انگیز انکشافات *بیسٹ سیلر*۔،۔

شان پاکستان امریکا نیو یارک۔ یہ کتاب 9جنوری کو ٹیش کی جانی تھی مگر آج سے اس کتاب کی فروخت شروع ہوچکی ہے ایمیزون Amazon.کی ویب سائٹ پر فروخت سے قبل آرڈر لئے جا رہے ہیں جس کی بنا پر اس کتاب کو بیسٹ سیلرBESTSELLER قرار دیا جا چکا ہے۔اس کتاب نے 48 ہزار 448 درجے اوپر آ کر ایک ریکادڈ قائم کر دیا ہے۔ صحافی مائیکل وولف Michael Wolff نے اپنی کتاب فائر اینڈ فیوری*FIRE AND FUR*میں خوناک قسم کے انکشافات کئے ہیں ، لکھا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنے ملازموں پر چیختے اور چلاتے رہتے ہیں ، بیک وقت تین ٹی۔وی۔ دیکھتے ہیں ، اپنی ذاتی اشیاء کو واتھ نہیں لگانے دیتے انہیں ہر وقت اس بات کا ڈر رہتا ہے کہ کوئی ان کے ٹوتھ برش پر زہرلگا دے گا۔ ٹرمپ اور میلانیا اپنے اپنے بیڈ روم میں الگ الگ سوتے ہیں، ٹرمپ خفیہ سروسز کے مشوروں کے خلاف اپنی خوابگاہ کا دروازہ اند سے بند رکھتے ہیں، دوستوں کی بیویوں پر نگاہ رکھتے ہیں ان کے بارے میں برے الفاظ کہتے رہتے ہیں، ٹرمپ اپنے ملازموں کو سخط الفاظ سے پکارتے ہیں، اس کے علاوہ ٹرمپ اپنے عملہ کو غائب دماغ، بے وقوف، مایوسانہ انداز والا، نا اہل اور بے کا کے علاوہ کبھی کبھی گالیاں بھی سناتے ہیں مگر ان کی اپنی بیٹی ایوانکا والد کے بالوں اور ہیئر سٹائل کا مداق اڑاتی نظر آتی ہے۔

fff