-،-باضمیر مصطفی کمال کوجرأت اظہارکاسلیقہ آتا ہے۔الطاف شاہد-،-
پاک سرزمین پارٹی برطانیہ ویورپ کے صدر چودھری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ پی ایس پی کے بانی ومرکزی چیئرمین مصطفی کمال نے بیرونی دباؤپرقومی جذبات کی بھرپورترجمانی کرتے ہوئے غیور پاکستانیوں کامورال بلندکردیا ۔باضمیر،باوفااورباصفا مصطفی کمال کوجرأت اظہارکاسلیقہ آتا ہے ،ان کی قیادت میں سیاست کرناکسی سعادت کی طرح ہے۔مصطفی کمال دوسرو ں کی طرح اقتدار کی سیاست نہیں بلکہ محروم پاکستانیوں کی وکالت کررہے ہیں۔وہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ چودھری محمدالطاف شاہد نے مزید کہا کہ امریکہ کے متنازعہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کاطرزسیاست تنازعات اورتضادات کامجموعہ ہے۔ان کاعہدصدارت امریکی ریاست کی شکست وریخت کانکتہ آغاز بن گیا۔انہوں نے کہا کہ تاریخ میں ڈونلڈٹرمپ کوایک جذباتی، انتہاپسند، ناکام اوربدنام حکمران کی حیثیت سے یادکیاجائے گا ۔موصوف منتخب ہوئے توان کے اپنے عوام کابٹوارہ ہوگیا اوراب وہ دنیا کودودھڑوں میں تقسیم کرنے کے درپے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈونلڈٹرمپ دنیا میں تعصب ،تشدد اور نفرت کی سیاست کوفروغ نہ دیں۔غیورپاکستانیوں کے ساتھ چین اورترکی کے حکام اورعوام نے بھی متنازعہ ڈونلڈ ٹرمپ کی چارج شیٹ کومستردکردیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کاوجود دہشت گردی کے نتیجہ میں بار بار چھلنی ہوا ،ہماری ریاست نے دہشت گردی کے سدباب کیلئے دوسرے ملکوں کی بجائے بہت زیادہ قربانیاں دیں اورہم مسلسل قیمت چکارہے ہیں الٹا پاکستان پردہشت گردوں کوپناہ دینے کاگھٹیاالزام عائدکرناشرمناک ہے ۔ مختلف ایشوزپراختلاف رائے زندہ معاشروں کاحسن ہے لیکن پاکستان کی دشمن قوتوں کیخلاف ہماری دفاعی اورسیاسی قیادت ماضی کی طرح آج بھی ایک صفحہ پر ہے ۔افواج پاکستان کے سپہ سالار اعظم جنرل قمرجاویدباجوہ نے بھرپوراعتماد سے بیرونی دباؤکومستردکرتے ہوئے ملک دشمن عناصر کوکراراجواب دیاجائے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک آزاد خودمختارایٹمی ریاست ہے،ہم بیرونی مداخلت اورجارحیت برداشت نہیں کریں گے۔امریکہ نے جس رقم کوامدادکانام دیا وہ حقیقت میں ریاست پاکستان کوجنگی اخراجات کی مدمیں ملے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ تواپنے مفاد کے بغیر کسی کومردہ مکھی بھی نہ دے یہ تو33ارب ڈالرز کامعاملہ ہے۔ڈونلڈٹرمپ کی حالیہ ہرزہ سرائی کی صورت میں پاکستان کیخلاف امریکہ کاخبث باطن آشکارہوگیا ہے ،امریکہ اورانڈیا سے پاکستان میں سی پیک کی تعمیر کامنصوبہ برداشت نہیں ہورہا ۔انہوں نے کہا اس وقت پاکستان کادفاع انتہائی مضبوط ہاتھوں میں ہے ،جنرل قمرجاویدباجوہ ہرقسم کے دفاعی چیلنجز سے نبردآزماہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔