-،-نوازشریف ہم وطنوں کیلئے انصاف مانگ رہے ہیں۔ملکہ ریاست-،-

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ممتاز رہنما ملکہ ریاست نے کہا ہے کہ نوازشریف ہم وطنوں کیلئے انصاف مانگ رہے ہیں،جوان کاحق ہے۔نوازشریف اورمریم نواز نے تاریخی اجتماع میں جوسلگتے سوال اٹھائے ہیں قوم ان کے تسلی بخش جواب کی منتظر ہے۔ باشعورعوام نے میاں نوازشریف کوقومی سیاست سے مائنس کرنے کاآپشن دفن کردیا ۔اگرعوامی عدالت کے فیصلے تسلیم نہ کئے گئے توتاریخ معاف نہیں کرے گی ۔وہ ایک اجتماع سے خطاب کررہی تھیں۔ملکہ ریاست نے مزید کہا کہ پاکستان میں قیام امن اورمعاشی وسیاسی استحکام کاخواب ضرورشرمندہ تعبیر ہوگا۔سابق وزیراعظم میاں نوازشریف ملک وقوم کواندھیروں اورانگاروں کے رحم وکرم پرنہیں چھوڑسکتے۔اقتدارعوام کی مقدس امانت ہے اوران کے سواکوئی وزیراعظم بنانے یاکسی کواقتدار سے ہٹانے کافیصلہ نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان کشمیر سمیت دوسرے تنازعات کوبات چیت سے سلجھانے کاوقت آگیا ۔اگرملک وقوم کی قیادت نیک نیت اورمخلص ہوتوقدرت بھی مہربان ہوجاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے اپنے خلاف عمران خان کی توہین آمیزاوراشتعال انگیز باتوں کوانتہائی صبروتحمل سے سنااوربرداشت کیااوراس طرح پاکستان کوایک بڑے امتحان اورعدم استحکام سے بچالیا۔ پاکستان اورچین کے درمیان سی پیک سمیت حالیہ معاہدوں کی کامیابی کے امکانات روشن ہیں ،خدانخواستہ مزید کسی دھرنے سے بے یقینی اوربے چینی پیداہوگی جس سے بیرونی سرمایہ کاروں کااعتمادمتاثرہوگا ،طاہرالقادری اوران کے حواری جمہوراورجمہوریت پررحم کریں ۔انہوں نے کہا کہ دشمن ملک اپنے مذموم ایجنڈے کی تکمیل کیلئے پاکستان کے چاروں طرف جال بچھار ہے ہیں ، امریکہ،اسرائیل اورانڈیا کسی اسلامی ملک اورمسلمان کادوست نہیں ہوسکتا ۔سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے جر أتمندانہ اندازسے کشمیر پرپاکستان کااصولی اوردیرینہ موقف دہرایا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بلاشبہ اسلام کاقلعہ اور دنیا بھر کے مسلمانوں کی آنکھوں کاتارا ہے ۔ سعودیہ سمیت دنیا بھرمیں مقیم اوورسیزپاکستانیوں کواپنے وطن اورہم وطنوں کودرپیش چیلنجز اوربحرانوں پربیحدتشویش ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اورمسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے کارکنان مادروطن پاکستان کی سا لمیت پرآنچ نہیں آنے دیں گے۔