۔،۔امریکا میں برفانی طوفان بم سائیکلون کے بعد مشرقی ساحل ٹھنڈک میں منجمد۔،۔

شان پاکستان امریکا۔ امریکا کی نیشنل ویدر سروس National Weather Serviceکے مطابق امریکا اور کینیڈا کے بعض علاقوں میں درجہ حرارت منفی -29ڈگری تک گر گیا ، ایک رپورٹ کے مطابق کینیڈا نواسکوٹیا canada nova scotiaمیں تیز ہواوں اور برفانی طوفان کی وجہ سے ہزاروں گھروں کی بجلی حفاظتی اقدام کو مد نظر رکھتے ہوئے منقطع کر دی گئی۔ طوفان کے سبب اٹھنے والی اونچی لہریں ۔نیو انگلینڈ۔ کے ساحلی حصوں میں سیلاب کا سبب بن گئی تھیں وہ منجمند ہو گئیں۔فیلاڈلفیاء میں ایک کا رڈھلان پر نہ رک سکی اور گزرتی ٹرین سے جا ٹکرائی ڈرائیور موقع پر ہلاک، شمالی اور جنوبی کیرولینا میں ٹریفک حادثات کی بناء پر پانچ اموات کی خبر وصول ہوئی ہے ، عام اطلاعات کے مطابق امریکا میں ابھی تک تقریباََ اکیس افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ کینیڈا میں مرنے والوں کی تعداد دو بتائی جاتی ہے۔

sno sno1 sno2 sno3 sno4 sno8 sno5 sno6 sno7