۔،۔ آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ریکارڈ توڑ گرمی۔،۔

شان پاکستان آسٹریلیا سڈنی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی شائع کردہ رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا شدید گرمی کی لپیٹ میں جھلس رہا ہے ، کہا جاتا ہے کہ 1939 کے بعد پہلی بار درجہ حرارت 47 سینٹی گریڈ کو کراس کر گیا ہے ، گرمی میں شدت کے باعث لوگوں کی بڑی تعداد نے ساحل سمندر کے قریب ڈیرے ڈال لئے ہیں تا کہ وقتاََ فوقتاََ ٹھنڈے پانی سے جسم کی آگ کو بجھایا جا سکے۔ شہر بھر میں ہزاروں افراد بے گھر افراد میں پانی کی بوتلیں تقسیم کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں ، گرمی کے باعث جنگلوں میں آگ بھڑک اُٹھی ہے اور دوسری طرف پورے شہر میں گھروں میں آگ جلانے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ ایک رپورٹ میں یہاں تک بتایا گیا ہے کہ شہر میں گرمی کے باعث کئی سڑکیں پگھلتی دیکھی گئی ہیں، حکام نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں۔

10 5 8 4 2 6 7 1