۔،۔دنیا میں کچھ ایسی ریاستیں جہاں ٹیکس وصول نہیں کئے جاتے۔،۔

شان پاکستان متحدہ عرب امارات۔ انکم ٹیکس حکومتوں کے لئے ملکی اخراجات پورے کرنے کا انتہائی اہم ذریعہ ہے جو عوام کی آمدنی پر طے شدہ طریقہ کار کے تحت مخصوص شرع میں وصول کیا جاتا ہے، غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق چھ(6)امیر عرب ممالک جہاں آمدنی پر کوئی ٹیکس وصول نہیں کیا جاتا جبکہ مقامی باشندوں کو بجلی ،پانی اور رہائش کی سہولتیں بھی میسر کی جاتی ہیں، عالمی سطح پر پاکستان سمیت دنیا میں اکثر ترقی پذیر اور امیر ترین ممالک میں انکم ٹیکس کا نظام رائج ہے رپورٹ کے مطابق دنیا میں کچھ ایسی ریاستیں بھی ہیں جو انکم ٹیکس وصول نہیں کرتیں اسی فہرس میں عرب دنیا کے بھی چھ خوبصورت اور امیر ممالک شامل ہیں جہاں کے باشندے انکم ٹیکس فری زندگی کے مزے لوٹتے نظر آتے ہیں۔
1 2
۔،۔متحدہ عرب امارات۔سالانہ آمدنی کے اعتبار سے متحدہ عرب امارات متعدد ریاستوں کا ایک اتحاد ہے جہاں فی کس آمدنی اوسطاََ 49ہزار امریکی ڈالرز ہونے کے باوجود انکم ٹیکس وصول نہیں کیا جاتا۔،۔
3 4
۔،۔سعودی عرب۔دنیا میں سب سے بڑا تیل کا خزانہ پانے والا ملک سعودی عرب ہے ،جو تنخواہ دار طبقہ سے ٹیکس وصول نہیں کرتا ،ذاتی کاروبار کرنے والے 20فیصد ٹیکس دیتے ہیں ۔،۔
5 6
۔،۔ کویت۔ کویت کا شمار عرب دنیا میں امیر ترین ریاستوں میں ہوتا ہییہاں پر بھی کوئی انکم ٹیکس نافذ نہیں البتہ کاروباری حضرات آمدنی کا ساڑھے سات فی صد سماجی سیکورٹی کی مد میں ادا کرتے ہیں۔،۔
7 8
۔،۔ عمان۔ محل وقوع اور جغرافیائی لحاظ سے مشرق وسطی کااہم ترین ملک کہلاتا ہے ،عمان بھی آمدنی کے لحاظ سے سب سے بڑا ذریعہ خام تیل کی پیداوار ہے ۔،۔
9 10
۔،۔ قطر۔ قطر میں لاکھوں روپے اوسطاََ آمدن ہونے کے باوجود انکم ٹیکس وصول نہیں کیا جاتا ،قطر قدرتی گیس کی دولت سے مالا مال ملک ہے۔،۔
11 12
۔،۔ بحرین۔ بحرین کی وجہ شورت بھی تیل کی پیداوار ہے یہاں کے عوام بہت خوشحال ہیں ،بحرین میں بھی ٹیکس کا کوئی تصور نہیں۔،۔