۔،۔بھارتی ایئر ہوسٹس ڈالر اسمگل کرتے ہوئے گرفتار۔،۔

شان پاکستان انڈیا نئی دہلی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جیٹ ایئر لائن فضائی کمپنی کی بیرو ن ملک جانے والی پرواز میں ڈائریکٹر ریونیو انٹیلی جنسDirectorate of Revenue Intelligence نے چھاپا مار کر ایئر ہوسٹس کے قبضہ سے لاکھوں ڈالروں سے بھرا بیگ قبضہ میں لے کر ایئر ہوسٹس کو گرفتار کر لیا۔ Intelligence حکام کے مطابق 5لاکھ ڈالرز کی گڈیاں میڈیا کے سامنے پیش کی گئیں جس کی بھارت کی کرنسی میں 3کروڑ سے زیادہ لاگت بتائی گئی ہے۔ملزمہ نے اسمگلنگ کااعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ایک ایجنٹ کے لئے کام کرتی ہے جو بیرون ملک غیر قانونی طور پر رقم بھیجنے کا کاروبار کرتا ہے اس کام کے عوض معقول معاوضہ دیا کرتا تھا۔ گرفتاری پر ایئر ہوسٹس نے دیگر رازوں سے بھی پردہ فاش کر دیا اس کا کہنا تھا کہ وہ اکیلی نہیں بلکہ ایسی کئی ایئر ہوسٹسیں یہ دھندہ کرتی ہیں، بھارتی ایئر پورٹ پر نگرانی کا عمل مزید سخت کر دیا گیا ہے۔

! 3 Unbenannt